عاشق حسین بٹالوی
ڈاکٹرعاشق حسین بٹالوی (پیدائش: 1903ء- وفات: 17 جولائی 1989ء) پاکستان کے نامور مورخ، افسانہ نگار اور تحریک پاکستان کے کارکن تھے۔
عاشق حسین بٹالوی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 17 جولائی 1903 بٹالا ، ضلع گرداسپور ، برطانوی ہند |
وفات | 17 جولائی 1989 (86 سال) لندن ، انگلستان |
مدفن | ماڈل ٹاؤن قبرستان |
شہریت | ![]() ![]() |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ لندن |
تعلیمی اسناد | پی ایچ ڈی |
پیشہ | مؤرخ ، افسانہ نگار |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
اعزازات | |
![]() | |
حالات زندگی
ڈاکٹرعاشق حسین بٹالوی 1903ء میں بٹالہ، ضلع گرداسپور، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔[1][2] انہوں نے جامعہ لندن کے اسکول آف اورینٹل اینڈ افریقن اسٹڈیز سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ان کی تصانیف میں ہماری قومی جدوجہد، اقبال کے آخری دو سال، چند یادیں چند تاثرات، 'تاریخ اور افسانہ، راہ گزر اور شاخسار کے نام شامل ہیں۔[3]
تصانیف
اقبالیات
- اقبال کے آخری دو سال
- اقبال اور تحریک پاکستان
آپ بیتی
- چند یادیں چند تاثرات
تاریخ
- ہماری قومی جدوجہد
افسانہ
- سوزِناتمام
- رہگذر
- شاخسار
کلیات
مجموعہ عاشق حسین بٹالوی (تاریخ اور افسانہ)
اعزازات
وفات
ڈاکٹر عاشق حسین بٹالوی 17 جولائی 1989ء کو لندن، برطانیہ میں وفات پاگئے[2]۔ وہ لاہور میں ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں سپردِ خاک ہیں۔[3][1]
حوالہ جات
- ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ، وفیات ناموران پاکستان ، اردو سائنس بورڈ لاہور، 2006ء، ص 458
- عاشق حسین بٹالوی، بائیو ببلوگرافی ڈاٹ کام، پاکستان
- عاشق حسین بٹالوی، پاکستانی کنیکشنز، برمنگھم برطانیہ
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.