مارشل منصوبہ

مارشل منصوبہ (انگریزی: Marshall Plan) مغربی یورپ کے ممالک کی تعمیر نو اور ان کی معاشی بنیادوں کو مضبوط تر خطوط پر از سر نو استوار کرنے کا امریکی منصوبہ تھا، جس کا اصل مقصد دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ میں اشتراکیت کے پھیلنے کی راہ روکنا تھا۔ اس منصوبے کا باضابطہ نام یورپی بحالی منصوبہ (انگریزی: European Recovery Program) تھا۔ یہ منصوبہ امریکی وزیر خارجہ جارج مارشل سے موسوم تھا اور دفتر خارجہ کے عہدیداران کی تخلیق تھا جن میں ولیم کلیٹن اور جارج ایف کینن کا کردار اہم تھا۔ جارج مارشل نے جون 1947ء میں ہارورڈ یونیورسٹی سے ایک خطاب کے دوران انتظامیہ کی جانب سے یورپ کی بحالی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔[1]

امدادی سامان پر لگایا جانے والا نشان
امریکی وزیر خارجہ جارج مارشل

تعمیر نو کا یہ منصوبہ 5 جون 1947ء کو یورپی ریاستوں کے ساتھ ایک اجلاس میں تشکیل دیا گیا۔ سوویت اتحاد اور اس کے اتحادیوں کے لیے بھی یکساں امداد پیش کی گئی لیکن انہوں سے یہ امداد قبول کرنے سے انکار کر دیا۔[2][3] یہ منصوبہ اپریل 1948ء میں آغاز کے بعد 4 سال تک نافذ العمل رہا۔ اس عرصے کے دوران یورپی اقتصادی تعاون کی انجمن (انگریزی: Organization for European Economic Co-operation) میں شمولیت اختیار کرنے والے یورپی ممالک کو 13 ملین امریکی ڈالر کی اقتصادی و تکنیکی مدد فراہم کی گئی۔

منصوبے کی تکمیل تک ہر شریک ریاست، سوائے جرمنی کے، کی معیشت قبل از جنگ کی سطح سے بھی بہتر ہو گئی۔ اگلی دو دہائیوں تک مغربی یورپ کے کئی خطے بے مثال ترقی کرتے رہے۔ مارشل منصوبہ کو طویل عرصہ تک یورپ کے اتحاد کے پہلے عنصر کے طور پر دیکھا جاتا رہا کیونکہ اسی منصوبے کے باعث تجارتی شرح محصول کی رکاوٹوں کا خاتمہ کیا اور بر اعظمی سطح پر معیشت کو ہم وزن بنانے کے لیے ادارے قائم کیا۔

اخراجات

مارشل منصوبہ کی امداد شرکاء کے اندر اندازہً فی کس آمدنی کی بنیاد پر تقسیم کی گئی۔ اس کا زیادہ بڑا حصہ اہم صنعتی قوتوں کے لیے مختص کیا گیا کیونکہ یورپ کی بحالی کے لیے ان کا کی معیشت کو حیاتِ نو فراہم کرنا زیادہ ضروری تھی۔ کسی قدر امداد اتحادی ممالک کو بھی دی گئی جن میں محوری قوتوں میں شامل یا غیر جانبدار رہنے والے ممالک کو کم امداد دی گئی۔ مندرجہ ذیل جدول مارشل منصوبے کے تحت ملکوں کو مختلف سالوں میں (ملین ڈالرز میں) کے حساب سے دی گئی امداد کو ظاہر کرتا ہے۔ ادا کی گئی رقوم کے بالکل درست اعداد و شمار واضح نہیں کیونکہ مختلف دانشور اس امر پر اختلاف رکھتے ہیں کہ امریکا کی جانب سے دی گئی مختلف امداد میں سے کون سی مارشل منصوبے کے تحت تھی۔

ملک1948/49
(ملین ڈالرز)
1949/50
(ملین ڈالرز)
1950/51
(ملین ڈالرز)
کل
(ملین ڈالرز)
 آسٹریلیا23216670468
 بلجئیم و  لکسمبرگ195222360777
 ڈنمارک10387195385
 فرانس10856915202296
 جرمنی5104385001448
 یونان17515645376
 آئس لینڈ6221543
 جمہوریہ آئرلینڈ88450133
 اطالیہ و تریستے5944052051204
 نیدرلینڈز4713023551128
 ناروے8290200372
 پرتگال007070
 سویڈن3948260347
 سویٹزرلینڈ00250250
 ترکی285950137
 مملکت متحدہ131692110603297
کل 4,924 3,652 4,155 12,731

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. Nash, Gary B., Julie Roy Jeffrey, John R. Howe, Peter J. Frederick, Allen F. Davis, Allan M. Winkler, Charlene Mires, and Carla Gardina Pestana. The American People, Concise Edition Creating a Nation and a Society, Combined Volume (6th Edition). New York: Longman, 2007, pg. 827.
  2. Geoffrey Roberts (دسمبر 2000)۔ "Historians and the Cold War"۔ History Today۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-02-15۔
  3. Robert J. McMahon (2003-03-27)۔ The Cold War۔ Very Short Introductions۔ اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس۔ صفحہ 30۔
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.