جنگ استنزاف

جنگ استنزاف یا (انگریزی: War of Attrition مصر اور اسرائیل کے درمیان 1968ء سے 1970ء تک محدود پیمانے پر لڑی جانے والی جنگ ہے۔ اس جنگ کا آغاز مصر نے کیا جس کا مقصد جزیرہ نما سینا کو اسرائیلی قبضے سے چھڑانا تھا جس پر صیہونی ریاست نے 6 روزہ جنگ کے دوران قبضہ کر لیا تھا۔ اس جنگ کا اختتام 1970ء میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی سے ہوا۔ جنگ کے نتیجے دونوں ممالک کی سرحدوں میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔

-

جنگ استنزاف
بسلسلۂ:عرب اسرائیل جنگیں
تاریخ جون 1968ء تا 7 اگست 1970ء (جنگ بندی)
مقام جزیرہ نمائے سینا
محل وقوع
نتیجہ مصر اور اسرائیل دونوں کا فتح کا دعویٰ
متحارب
 اسرائیل مصر
قوت
نامعلوم نامعلوم
نقصانات
1424 فوجی اور 100 سے زائد شہری ہلاک، 2 ہزار فوجی اور 700 شہری زخمی 10 ہزار مصری فوجی و شہری اور 3 سوویت ہوا باز ہلاک
عرب اسرائیل تنازع
عرب اسرائیل جنگ 1948 سوئز بحران 6 روزہ جنگ جنگ استنزاف جنگ یوم کپور جنوبی لبنان تنازع 1978 جنگ لبنان 1982 جنوبی لبنان تنازع 1982-2000 انتفاضہ اول جنگ خلیج الاقصی انتفاضہ 2006 اسرائیل لبنان تنازع

اس جنگ میں روس نے مصر کی مدد کی تاہم مصر اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا لیکن کامیابیوں کے دعوے دونوں نے کیے۔ جنگ میں 10 ہزار مصری فوجی اور شہری کام آئے جبکہ تین سوویت ہوا باز بھی مارے گئے۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.