بھنگڑا (رقص)

بھنگڑا (پنجابی: ਭੰਗੜਾ (گرمکھی)، بھنگڑا (شاہ مکھی)) خطۂ پنجاب کے ماجھا علاقہ کا ایک روایتی رقص ہے،[1] اس کی جدید شکل جو جدید بھنگڑا کہلاتی ہے پنجاب سے باہر دنیا بھر میں پھیلے ہوئے پنجابیوں نے وضع کی ہے۔

پنجاب کا بھنگڑا رقص
دبئی میں بھنگڑا گروہ کی ایک تصویر (اجتماعی بھنگڑا)

ابتدا

بھنگڑا کا طبلہ

روایتی بھنگڑا رقص کی ابتدا کیسے اور کب ہوئی اس کے متعلق قیاس آرائیاں ہی کی جا سکتی ہیں۔ آئی ایس دھلون کے مطابق بھنگڑا دراصل باگا رقص سے نکلا ہے جو پنجاب کا فوجی رقص ہے۔[2] تاہم ماجھا کا لوک رقص بھنگڑا کی ابتدا سیالکوٹ میں ہوئی اور گوجرانوالہ، شیخوپور، گجرات (پاکستانی پنجاب کے اضلاع) اور گرداسپور (بھارتی پنجاب کا ضلع) میں رائج ہوا۔[2][3][4]

اقسام

روایتی بھنگڑا

روایتی بھنگڑا رقص ضلع سیالکوٹ میں معیاری سمجھا جاتا ہے۔[5] تاہم جن ضلعوں کے بھنگڑا ناچ معروف ہیں وہ پاکستان میں واقع ہیں جبکہ بھنگڑا کی اجتماعی شکل بھارتی پنجاب کے ضلع گرداسپور میں رائج رہی ہے جہاں ہوشیارپور کے باشندے ناچا کرتے تھے۔[2]

چونکہ بھنگڑا ایک موسمی رقص ہے لہذا اہل پنجاب عموماً بیساکھی کے تہوار والے مہینے میں بھنگڑا رقص کرتے ہیں۔ روایتی بھنگڑا ناچنے والے عموماً دائرہ بنا کر ناچتے[6] اور اس کے روایتی انداز و اطوار کو بخوبی نبھاتے ہیں۔ بیساکھی کے علاوہ دیگر موقعوں پر بھی یہ رقص رائج[7] اور پاکستان میں خاصا مقبول ہے۔[8]

جدید بھنگڑا

سنہ 1990ء سے جدید بھنگڑا کا آغاز ہوا جسے مغربی ممالک میں آباد پنجابیوں نے بعض مغربی رقص کے انداز اور شکلوں کو ملا کر ایجاد کیا ہے۔ 1990ء کی دہائی سے امریکا، کینیڈا اور انگلینڈ کے شہروں جدید بھنگڑا کے سالانہ مسابقے منعقد ہوتے ہیں۔ ان مسابقوں میں پنجابی جوان، جنوبی ایشیا کے باشندے اور اور دیگر افراد اعزاز اور پیسے کمانے کے لیے شریک ہوتے ہیں۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. Encyclopedia Britannica
  2. Folk Dances of Panjab Iqbal S Dhillon National Book Shop 1998
  3. Tony Ballantyne Between Colonialism and Diaspora: Sikh Cultural Formations in an Imperial World
  4. Khushwant Singh (2006) Land of Five Rivers
  5. Tony Ballantyne (2007) Textures of the Sikh Past: New Historical Perspectives
  6. J. M. Bedell (2009) Teens in Pakistan
  7. Carolyn Black (2003) Pakistan: The culture
  8. Pakistan Almanac (2007) Royal Book Company

بیرونی روابط

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.