یوسف نجار

یوسف (عبرانی: יוֹסֵף، نقل حرفی: یوسف; یونانی: Ἰωσήφ، نقل حرفی: ایوسیپ) اناجیل میں مذکور یسوع کی والدہ مریم کے شوہر تھے۔ کاتھولک کلیسیا، انگلیکان کمیونین، لوتھریت،[1][2] میتھوڈسٹ،[3] مشرقی راسخ الاعتقاد کلیسیا اور اورینٹل راسخ الاعتقاد کلیسیا میں ان کی بطور مقدس یوسف عزت کی جاتی ہے۔ مسیحی روایت یوسف کو یسوع کا جائز باپ بتاتی ہے۔ کچھ مؤرّخ بھی یوسف کو یسوع کا باپ بتاتے ہیں۔[4] لیکن الٰہیاتی تاویل اور تاریخی خیالات میں تضاد پایا جاتا ہے۔[5]

مقدس یوسف
مقدس یوسف ہمراہ شیر خوار یسوع
یسوع مسیح کے رضاعی باپ
مقدسہ کنواری مریم کے شوہر
آفاقی کلیسیا کے شہزادہ و سرپرست
محترم در کاتھولک کلیسیا، انگلیکان کمیونین، لوتھریت، میتھوڈسٹ، مشرقی راسخ الاعتقاد کلیسیا، اورینٹل راسخ الاعتقاد کلیسیا
تہوار

مارچ 19 – مقدس یوسف، شوہرِ مریم (مغربی مسیحیت)، 1 مئی - کارکن مقدس یوسف (رومن کاتھولک کلیسیا

پیدائشِ خداوند کے بعد کا اتوار (مشرقی مسیحیت)
منسوب خصوصیات بڑھئی کا سامان، شیر خوار یسوع، عصا مع نرگس شگوفہ، دو جنگلی فاختائیں، سنبل الطیب کا ڈنڈا۔
سرپرستی کاتھولک کلیسیا، نازائیدہ بچے، باپ، تارکین وطن، محنتی، ملازم، مسافر، بڑھئی، ریالٹر، مخالف شک اور تذبذب، اور مسرور موت کی، کینیڈا، کرویئشا، کوریا، ساپوتلان، صوبہ، تاگبیلاران، بوہول، مانداوے، سیبو، فلپائن، اور کئی دوسرے۔

حوالہ جات

  1. St. Joseph's (Hill) Lutheran Church, Boyertown, Pennsylvania
  2. St. Joseph Lutheran Church, Allentown, Pennsylvania
  3. St. Joseph United Methodist Church, Fort Wayne, Indiana
  4. Reza Aslan۔ Zealot: The Life and Times of Jesus of Nazareth۔ HarperCollins Publishers India۔ آئی ایس بی این 978-9351360773۔ مورخہ 7 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  5. E. P. Sanders۔ The Historical Figure of Jesus۔ London: Penguin۔ صفحہ 333۔ آئی ایس بی این 978-0-14-014499-4۔
    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.