آدم

آدم (انگریزی میں Adam ) یہودیت، عیسائیت اور اسلام کے مطابق پوری کائنات کے اول انسان تھے۔ دیگر ادیان بھی یہی نظریہ رکھتے ہیں۔ آدم کو آدم التراب بھی کہا جاتاہے اور ان کی کنیت ابولبشر ہے اور وصف ان کا صفی اللہ ہے۔

تعارف

نام کے معنی اور وجہ

عبرانی میں آدم کا معنی ہے مٹی۔کیونکہ آپ مٹی سے پیدا ہوئے لہذا وہی نام ہوا۔

آدم کا پتلا جس مٹی سے بنایا گیا چونکہ وہ مختلف رنگوں اور مختلف کیفیتوں کی مٹیوں کا مجموعہ تھی اسی لیے آپ کی اولاد یعنی انسانوں میں مختلف رنگوں اور قسم قسم کے مزاجوں والے لوگ ہو گئے۔

اولاد

آپ کی بیٹوں کی تعداد کے بارے میں اختلاف ہے۔ روایات 24 یا 40 بتاتی ہیں۔ آپ نے اپنی زندگی ہی میں اپنی کئی اولادیں دیکھ لیں۔ تورات کے مطابق آپ نے نوح کو بھی دیکھا۔

حوالہ جات

  • دیکھئے
  • تاریخ ابن کثیر
  • دیکھیے تاریخ انسانیت
  • دیکھیے تاریخ ابن خلدون
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.