منہاج القرآن

تحریک منہاج القرآن (منہاج القرآن انٹرنیشنل) اسلامی تجدیدی و احیائی تحریک کا نام ہے جس کا آغاز ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی زیرِ قیادت 17 اکتوبر 1980ء (بمطابق 7 ذوالحجۃ 1400ھ)کو لاہور پاکستان میں کیا گیا۔ تحریک کا مرکزی دفتر ماڈل ٹاؤن لاہور (پاکستان) میں واقع ہے۔

تحریک منہاج القرآن کا مرکزی سیکرٹریٹ، واقع 365 ایم ماڈل ٹاؤن لاہور

تحریک منہاج القرآن کے تحت 1995ء میں پاکستان میں عوامی تعلیمی منصوبہ کی بنیاد رکھی گئی جو غیر سرکاری سطح پر دنیا بھر کا سب سے بڑا تعلیمی منصوبہ ہے۔ اِس میں ملک بھر میں پانچ یونیورسٹیوں، ایک سو کالجز، ایک ہزار ماڈل ہائی اسکول، دس ہزار پرائمری اسکول اور پبلک لائبریریوں کا قیام شامل ہے۔ پچھلے چند برسوں میں صرف اسکولوں کی تعداد ہی پانچ سو سے تجاوُز کرچکی ہے اور اس سمت تیزی سے پیش رفت جاری ہے۔ جب کہ لاہور میں قائم کردہ منہاج یونیورسٹی بھی ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے چارٹر ہو چکی ہے۔

سپین میں منہاج القرآن

سپین میں تحریک منہاج القرآن کا قیام 1996 میں عمل میں آیا اور تحریک کے بانی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے خود افتتاح کیا، اس وقت سپین میں منہاج القرآن کے 4 مراکز ہیں جن میں سے 2 تاریخی شہر بارسلونا میں 1 اس کے مضافات میں جبکہ 1 سپین کے شمال میں واقع شہر لوگرونیو میں ہے۔

سپین میں تحریکِ منہاج القرآن کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس کے ماتحت مختلف تنظیمات مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہیں جن میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سپین، منہاج ویمن لیگ سپین، منہاج یوتھ لیگ سپین، منہاج کرکٹ کلب سپین اور منہاج چلڈرن لیگ سپین شامل ہیں ۔

متعلقہ مضامین

بیرونی روابط

حوالہ جات

    سانچہ:اسلامی اوکیہ جوت

    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.