دار العلوم دیوبند

ضلع سہارنپور کے ایک قصبے نانوتہ کے مولانا محمدقاسم نانوتوی نے 30 مئی 1866ء بمطابق 15 محرم الحرام 1283ھ کو دیوبند کی ایک چھوٹی سی مسجد (مسجد چھتہ) میں مدرسۃ دیوبند کی بنیاد رکھی۔ واضح رہے کہ اس نیک کام میں انہیں مولانا سید محمد عابد دیوبندی صاحب، مولاناذوالفقار علی دیوبندی صاحب اور مولانا فضل الرحمن عثمانی دیوبندی صاحب کا عملی تعاون حاصل رہا۔

دار العلوم دیوبند
قسم اسلامی یونیورسٹی
قیام 31 مئی 1866ء
چانسلر مجلس شوریٰ دارالعلوم دیوبند
وائس چانسلر مفتی ابو القاسم نعمانی بنارسی
مقام دیوبند، ضلع سہارنپور، اترپردیش

دار العلوم دیوبند نے اب تک سینکڑوں مفسر، محدث، مجاہدین، ادیب اور تلامذہ پیدا کیے ہیں جن میں مولانا محمودحسن عثمانی دیوبندی اور شبیر احمد عثمانی کے علاوہ مولانا اشرف علی تھانوی، مولانا عبید اللہ سندھی، مولانا حسین احمد مدنی اور علامہ سید انورشاہ کشمیری وغیرہ قابل ذکر ہیں ، انہی ہستیوں نے جنوبی ایشیا اور جنوبی ایشیا سے باہر اسلام کی شمع کو روشن رکھنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے۔ شمع سے شمع روشن کرنے کی یہ روایت اور سلسلہ ہنوز جاری ہے۔

فضلائے دار العلوم

  • شیخ الہند مولانا محمودحسن عثمانی دیوبندی،
  • مولانا سید احمد حسن امربھی،
  • مولانا خلیل احمد سہارنپوری،
  • مفتی عزیز الرحمن عثمانی،
  • حکیم الامت مجددالملت [[مولانا اشرف علی تھانوی]-،
  • محدث کبیر علامہ سید انورشاہ کشمیری،
  • سحبان الہند مفتی کفایت اللہ دہلوی،
  • مولانا سید اصغر میاں حسین دیوبندی،
  • شیخ الاسلام مولانا سید حسین احمد مدنی،
  • حکیم نصرت حسین مالٹا
  • مولانا اعزاز علی امروہی،
  • مفتی مہدی حسن شاہجہاں پوری،
  • مبلغ اسلام مولانا محمد الیاس کاندھلوی،
  • علامہ ابراہیم کاندھلوی،
  • مولانا شبیر احمد عثمانی،
  • مولانا فخرالدین احمد مراد آبادی،
  • مولانا ظفر احمد عثمانی،
  • مولانا سید مناظر احسن گیلانی،

فخرالاسلام مولانا حافظ محمد احمد نانوتوی سابق مہتمم دار العلوم دیوبند

  • مصلح الامت مولانا شاہ وصی اللہ فتحپوری،
  • مولانا ڈاکٹر سیدعبدالعلی حسنی (ناظم دار العلوم ندوة العلماء لکھنؤ)
  • حکیم الاسلام مولانا قاری محمدطیب دیوبندی سابق مہتمم دار العلوم دیوبند
  • مفتی محمد شفیع عثمانی(مفتی اعظم پاکستان)،
  • مولانا محمد ادریس کاندھلوی،
  • مولانا بدر عالم میرٹھی،
  • مولانا عبد الحفیظ بلیاوی(مصنف مصباح اللغات)،
  • مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی،
  • مولانا شریف محی الدین اکرمی بھٹکلی(سابق قاضی شہر بھٹکل)،
  • مفتی عتیق الرحمن عثمانی،
  • مولانا حبیب الرحمن اعظمی،
  • مولانا سیدمحمد میاں دیوبندی،
  • مولانا محمدمنظور نعمانی،
  • فقیہ الامت مفتی محمود حسن گنگوہی،
  • محدث کبیر مولانا سید یوسف بنوری،
  • مولانا مسیح اللہ جلال آبادی،
  • مولانا سید منت اللہ رحمانی، بانی و جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ
  • مفکراسلام مولانا سید ابوالحسن علی حسنی ندوی (ناظم دار العلوم ندوة العلماء لکھنؤ)
  • مرشدالامۃ مولانا سید محمدرابع حسنی ندوی (ناظم دار العلوم ندوة العلماء لکھنؤ)
  • مولانا احتشام الحق تھانوی،
  • مفتی محمود صاحب(سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پاکستان)،
  • مولانا ارشاد احمد قاسمی (مبلغ دار العلوم دیوبند)
  • فدائے ملت مولانا سید اسعد مدنی، سابق صدر جمعیۃعلماءہند و رکن شوری دار العلوم دیوبند
  • خطیب الاسلام مولانا محمد سالم قاسمی، سابق مہتمم دار العلوم وقف دیوبند

متکلم اسلام مولانا محمداسلم قاسمی،سابق شیخ الحدیث و صدرالمدرسین ارالعلوم وقف دیوبند

  • فخرالمحدثین مولانا سید انظرشاہ کشمیری،سابق شیخ الحدیث و صدرالمدرسین دار العلوم وقف دیوبند،
  • مولانا محمدنعیم عثمانی دیوبندی، شیخ الحدیث دار العلوم وقف دیوبند
  • مفتی خورشید عالم عثمانی دیوبندی،شیخ الحدیث دار العلوم وقف دیوبند
  • مولانا محمد عمر پالن پوری،
  • مولانا وحید الزماں قاسمی کیرانوی،
  • مولانا سید شوکت علی نظیر صاحب (امام وخطیب جامع مسجد ممبئی،
  • مولانا محفوظ الرحمن نامی بانی جامعہ مسعودیہ نور العلوم بہرائچ
  • مولانا قاضی مجاہد الاسلام قاسمی، بانی اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا
  • مولانا برہان الدین سنبھلی، (شیخ ا لتفسیردارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ)

مولانا محمد زکریا سنبھلی، شیخ الحدیث دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ

  • مولانا عتیق احمد قاسمی بستوی (ستاذ فقہدارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ)
  • مولانا محمد افتخار الحق قاسمی سابق مہتممجامعہ مسعودیہ نور العلوم بہرائچ
  • مولانا رشید الدین حمیدی سابق صدر جمعیۃعلماء اترپردیش و مہتمم جامعہ قاسمیہ شاہی مرادآباد
  • مولانا حیات اللہ قاسمی سابق صدر جمعیۃعلماء اترپردیش
  • مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعیۃعلماءہند
  • مولانا حکیم محمد عبد اللہ مغیثی صدر آل انڈیا ملی کونسل
  • مولانا اسرار الحق قاسمی نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل
  • مولانا اشرف علی باقوی امیر شریعت کرناٹک،
  • مولانا سید محمد ولی رحمانی، جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ
  • مولانا سید محمود اسعد مدنی، جنرل سکریٹری جمعیۃعلماءہند
  • مولانا مبین الحق قاسمی، سابق شیخ الحدیث مدرسہ جامع العلوم پٹکاپور کانپور
  • مولانا سید نفیس اکبر قاسمی، سابق شیخ الحدیث جامعہ عربیہ ہتورا ضلع باندہ
  • مولانا عبد العلیم قاسمی بھٹکلی(مدیر نقش نوایت، ونائب ناظم جامعہ اسلامیہ بھٹکل)،
  • مفتی سعید احمد پالن پوری (شیخ الحدیث و صدرالمدرسین دار العلوم دیوبند)
  • مولانا محمد شفیع قاسمی بھٹکلی(ناظم ادارہ رضیۃ الابرار بھٹکل،وسابق مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل)،
  • مولانا آمان اللہ صاحب (متہمم جامعہ حسینیہ عربیہ شری وردھن،کوکن)،
  • مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، جنرل سکریٹری اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا
  • مولانا مسعود احمد ہاشمی(بانی ومہتمم مدرسہ احیاء العلوم شیموگہ)،
  • سید محمد عبد السمیع ندوی ؒ (معاون ناظر دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ و سیکریٹری جمعیت مرکزیہ تبلیغ الاسلام )
  • مولانا سید محمود مدنی وغیرہم ؒ

دیوبند سے الحاق شدہ مربوط دینی مدارس

الازہر یونیورسٹی مصر کی طرح پورے عالم اسلام میں دیوبند مکتب فکر کو لازوال شہرت نصیب ہوئی۔ آج جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور مشرق وسطی میں سینکڑوں کے حساب سے ایسے دینی مرسے اور درسگاہیں ہیں جو علمی اور فکری لحاظ سے دیوبند مکتب فکر سے مربوط ہیں۔ پاکستان میں مدرسہ جامعہ اشرفیہ لاہور، جامعہ مدینہ لاہور ،مدرسہ عربی خیر المدارس ملتان، دار العلوم کراچی اور دارلعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک نوشہرہ، ہر سو دیوبند مکتب فکر کی روشنی پھیلانے میں مصروف عمل ہیں۔

حوالہ جات

    مزید دیکھیے

    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.