رفیع الدین دیوبندی
حضرت مولانا رفیع الدین آپ ۱۲۵۲ہ مطابق ۱۸۳۶ء میں پیدا ہوئے۔ حضرت شاہ عبد الغنی مجددی ؒ کے خلفا میں تھے کو علمی حیثیت معمولی تھی لیکن انتظامی امور کا زبر دست ملکہ تھا اور اس بارے میں میں عجیب و غریب صفات کے ما لک تھے۔ ان کا شما ر اپنے او لیا ئے کا ملین میں تھا۔ دو مرتبہ دا رالعلوم کے مہتمم مقرر ہوئے پہلی مرتبہ ۱۲۸۴ہ مطا بق ۱۸۶۷ء اور ۱۲۸۵ہ مطا بق ۱۸۶۸ء میں حاجی صاحبؒ کے سفر حج کے زمانے میں اہتمام کی خدمات انجام دیں۔ پھر تقریبا تین سال کے بعد ۱۲۸۸ہ مطا بق ۸۱۷۱ء میں مستقل مہتمم قرار پائے اور ۱۳۰۶ہ مطا بق ۱۸۸۸ء کے اوائل تک اس منصب پر فا ئز رہے۔ مشہور ہے کہ دیانت اور امانت کے سا تھ انتظامی سلیقے کا بہت کم اجتماع ہو تا ہے مگر آپمیں یہصفاتبدرجہءاتمموجودتھیں۔ کلمدتاہتمامتقریبا ۱۹سال ہے۔ دار العلوم کی اکثر ابتدائی عما رتیں آپ ہی کے زمانۂ اہتمام میں تعمیر ہو ئیں ان کے تعمیر ی ذوق کا اندا زہ ا س زمانے کی عمارتوں با لخصوص نو درے و غیر ہ کی پختگی استواری اور حسن تعمیر سے کیا جا سکتا ہے یہ عمارت دار العلوم کی عما رتوں میں ایک ممتاز شان اپنے اندر لیے ہوئے ہے۔ حضرت مولانا مفتی عزیزالرحمان ؒ (متوفتی ۱۳۴۷ہ مطابق ۱۹۲۸ء) کو رفیع الدین ؒ سے خلافت حا صل تھی۔ ۱۳۰۶ہ مطا بق ۱۸۸۸ء میں آپ بقصد ہجرت مدینہ منو رہ تشریف لے گئے اور و ہیں دو سال کے بعد ۱۳۰۸ء میں انتقال فرمایا اور جنت البقیع میں دفن ہوئے ۔
رفیع الدین دیوبندی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 28 دسمبر 1836 دیوبند ، سہارنپور ، برطانوی ہند |
وفات | 22 جنوری 1891 (55 سال) مدینہ منورہ ، ولایت حجاز |
مناصب | |
مہتمم دارالعلوم دیوبند | |
دفتر میں دسمبر 1867 – 1869 | |
مہتمم دارالعلوم دیوبند | |
دفتر میں جنوری 1872 – 1889 | |
![]() | |