عبد العلیم صدیقی
عبد العلیم صدیقی (پیدائش: 3 اپریل 1892ء— وفات: 22 اگست 1954ء) مولانا شاہ احمد نورانی کے والد اور ایک بلند پایہ عالم دین تھے۔
عبد العلیم صدیقی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 3 اپریل 1892 [1][2][3] میرٹھ |
وفات | 22 اگست 1954 (62 سال)[1][2][3] کراچی |
رہائش | میرٹھ |
شہریت | ![]() ![]() |
اولاد | شاہ احمد نورانی |
عملی زندگی | |
پیشہ | ماہر اسلامیات |
![]() | |
مضامین بسلسلہ |
بریلوی تحریک |
---|
![]() |
|
ادارے بھارت
پاکستان
مملکت متحدہ
|
|
پیدائش
محمد عبد العلیم صدیقی قادری 15 رمضان المبارک 1310ھ بمطابق 3 اپریل 1893ء کو شہرِ میرٹھ یوپی بھارت میں قاضی مفتی شاہ عبد الحکیم صدیقی قادری علیہ الرحمہ کے ہاں پیدا ہوئے۔
خاندان
معروف ادیب و شاعر حضرت مولانا اسماعیل میرٹھی ان کے چچا تھے۔ شاہ عبد العلیم صدیقی نجیب الطرفین صدیقی تھے۔ چنانچہ آپ کا سلسلۂ نسب 36 ویں پشت میں حضرت محمد بن ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہما تک اور سلسلۂ نسب 32 ویں پشت میں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے۔ آپ کے مورث اعلیٰ حضرت مولانا قاضی حمید الدین صدیقی خجندی 1525ء میں ظہیر الدین محمد بابر بادشاہ کے ہمراہ ہندوستان تشریف لائے تھے۔ اس طرح آپ کے آبا و اجداد میں سے کئی حضرات قاضی القضات کے منصب پر فائز رہے۔
تعلیم و تربیت
آپ نے اردو، عربی اور فارسی کی ابتدائی تعلیم گھر پر ہی اپنے والد بزرگوار سے حاصل کی چار سال دس ماہ کی عمر میں قرآن مجید ناظرہ ختم کیا اور صرف سات سال کی عمر میں قرآن پاک مکمل حفظ کر لیا۔ بعد ازاں، مدرسۂ عربیہ اسلامیہ، میرٹھ، میں داخل ہوئے۔ تین جمادی الاخریٰ 1322ھ (اگست 1904ء) کو والد ماجد کا سایہ سر سے اٹھا، تو بقیہ تعلیم و تربیت آپ کے بھائی علامہ احمد مختار صدیقی نے کی۔ پھر انہوں نے مدرسہ قومیہ عربیہ، میرٹھ، میں داخلہ لیا اور 1326ھ میں امتیازی حیثیت سے درسِ نظامی کی سند حاصل کی۔ دینیات کے موضوع پر نیشنل عربک انسٹی ٹیوٹ سے ڈپلوما کیا۔ بعد ازاں بی۔ اے کیا اور پھر وکالت کا امتحان پاس کر کے الٰہ آباد یونیورسٹی سے ایل۔ ایل۔ بی کی سند حاصل کی۔ میرٹھ کے مشہور حکیم احتشام الدین صاحب سے فن حکمت (علمِ طب) سیکھا
حوالہ جات
- آسٹریلیا شخصی آئی ڈی: https://trove.nla.gov.au/people/1306922 — بنام: Mohammad Abdul Aleem Siddiqui — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- او ایل آئی ڈی: https://openlibrary.org/works/OL677908A — بنام: Mohammad Abdul Aleem Siddiqui — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — مصنف: آرون سوارٹز — اجازت نامہ: GNU Affero General Public License, version 3.0
- ایف اے ایس ٹی - آئی ڈی: http://id.worldcat.org/fast/88334 — بنام: Mohammad Abdul Aleem Siddiqui — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017