عالمی سیاحت تنظیم

عالمی سیاحت تنظیم (انگریزی: World Tourism Organization) اقوام متحدہ کا خصوصی ادارہ ہےجس کا مقصد سیاحوں کی آمد و رفت کی ترقی کے لے اقدامات کرنا ہے تاکہ بین الاقوامی تعلاقات کو فروغ حاصل ہو، مختلف ممالک کے درمیان سیاحوں کی آمد و رفت سے ملکوں کے درمیان ہم آہنگی اور استحکام پیدا ہو سکےاور اس طرح معاشی اور سماجی زندگی میں ترقی ہو سکے۔ یہ ادارہ رکن ممالک کے درمیان آزادانہ آمد و رفت کا انتظام کرتا ہے۔ سیاحت کے متعلق قواعد و ضوابط اور معقول طریقوں کا بند و بست کرتا ہے، نیز یہ ادارہ رکن ممالک کی معاشی و سماجی زندگی میں تعاون کے ذرائع بھی فراہم کرتا ہے۔ اس وقت 158 مملک اس ادارے کے رکن ہیں۔ اس ادارہ کا صدر دفتر اسپین کے دار الحکومت میڈرڈ میں قائم ہے۔ سربراہ کو سیکریٹری جنرل کہا جاتا ہے۔ موجودہ سیکریٹری جنرل جارجیا کے Zurab Pololikashvili ہیں۔[1]

عالمی سیاحت تنظیم
عالمی سیاحت تنظیم
مخفف UNWTO, WTO
قیام 1975 (1975)
قسم خصوصی ادارہ
قانونی حیثیت فعال
صدر مقام میدرد، اسپین
سربراہ
Zurab Pololikashvili
Parent organization
اقوام متحدہ اقتصادی اور سماجی کونسل
ویب سائٹ unwto.org

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. سید محمود خاور، اقوام متحدہ کی کہانی، نیشنل بک فاؤنڈیشن اسلام آباد، 2004ء، ص 33
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.