سمیری

سمیری یا سومر عراق کی ایک قدیم تہذیب کا نام ہے جو چار ہزار سال قبل مسیح سے لے کر تین ہزار سال قبل مسیح تک دریائے دجلہ و فرات کے درمیان موجود تھی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ لوگ سامی النسل نہیں تھے اور اس علاقے کے باھر سے آئے تھے۔ ان کی زبان اعلیٰ ترقی یافتہ تھی اور وہ لکھنا پڑھنا جانتے تھے۔ ان کی زبان سومری تھی، ان کی لکھی ہوئی تختیاں قدیم مصر سے ملنے والی تحریر سے بھی پرانی ہیں۔ یہ تہذیب کانسی دور میں ہوتی، کچھ مورخین کا ماننا ہے کہ سومر 5500 اور 4000 ق م کے درمیان میں پہلی مرتبہ یہاں آباد ہوئے۔

سمیری کا میپ۔

سمیریا: عراق کا ایک قدیم شہر۔

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.