تنظیم اسلامی

تنظیم اسلامی پاکستان کی اہم اسلامی جماعتوں میں سے ایک ہے۔ اس جماعت کے بانی ڈاکٹر اسرار احمد ہیں۔ تنظیم اسلامی پاکستان میں نظام خلافت کے قیام کی خواہاں ہے۔ اس کا مرکزی دفتر لاہور، پاکستان میں واقع ہے۔ تنظیم اسلامی منہج انقلاب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق انقلاب کے لیے کوشاں ہے۔ یہ تنظیم مولانا محمود الحسن دیوبندی کی تمنا اور خواہش کے مطابق رجوع الی القرآن اور آپس کے اختلاف سے اجتناب کرتے ہوئے  قرآنی تفہیم  کو عام کرنے کے مشن پر بھی گامزن ہے۔ اس تنظیم کے بانی ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم ہیں اور موجودہ امیر حافظ عاکف سعید حفظہ اللہ ہیں۔ تنظیم اسلامی کا ایک امیر ہوتا ہے جبکہ تمام ارکان کو رفقائے تنظیم اسلامی کہا جاتا ہے۔ یہ تنظیم بیعت کی مسنون بنیاد پر قائم ہے۔ چنانچہ تنظیم اسلامی میں شمولیت کے لیے عہدرفاقت اور بیعت لی جاتی ہے۔

تنظیم اسلامی
رہنما Hafiz Akif Saeed
بانی اسرار احمد
تاسیس 1975
صدر دفتر لاہور[1]
نظریات سیاست اسلامیہ
خلافت
اتحاد اسلامیت
Anti-احمدیہ
ضد صہیونیت
بین الاقوامی اشتراک Worldwide
ویب سائٹ
http://www.tanzeem.org/default.asp

تنظیم اسلامی کے امیر کے نیچے ناظمین اعلیٰ ہوتے ہیں، پھر ان کے نیچے امرائے حلقہ ہوتے ہیں۔ پھر ان کے نیچے مقامی امرا اور ان کے نیچے نقیب ہوتے ہیں۔ نقیب کم از کم تین رفقا کا ذمہ دار ہوتا ہے، اس مجموعے کو اسرہ کہا جاتا ہے۔

ہراسرے کا ہفتہ وار اجتماع ہوتا ہے، پھر کئی اسرے مل کر ایک مقامی تنظیم بنتی ہے، جس کا ماہانہ اجتماع ہوتا ہے۔ پھر کئی مقامی تناظیم ملکر ایک حلقہ بنتا ہے جس کا تین ماہ بعد اجتماع ہوتا ہے۔ اور پھر یہ سارے حلقے مل کر تنظیم اسلامی پاکستان کہلاتی ہے جس کا سالانہ اجتماع بہاولپور میں زیادہ تر نومبر کے مہینے میں ہوتا ہے۔

حوالہ جات

  1. "Tanzeem e Islami: Contact Us"۔ Tanzeem-e-Islami۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 نومبر 2011۔
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.