ام رومان

ام رومان بنت عامر ( متوفی / 930ء ) حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی صحابیہ اور ابوبکر صدیق کی زوجہ تھیں۔

ام رومان
معلومات شخصیت
مقام پیدائش سلسلہ کوہ سروات  
وفات سنہ 628  
مدینہ منورہ  
شوہر ابو بکر صدیق  
اولاد عائشہ بنت ابی بکر ، طفیل بن عبد اللہ الازدی ، عبد الرحمن بن ابی بکر  

نام و نسب

ام رومان کنیت ہے ان کا نام زینب بنت عامر بن عويمر بن عبد شمس بن عتاب بن اذينہ بن سبيع بن دھمان بن الحارث بن غنم بن مالک بن کنانہ ہے۔
قبیلہ کنانہ کے خاندان فراس سے تھیں۔

اسلام

ابتدائے اسلام میں ابوبکر کے ساتھ انہوں نے بھی اس صدا کو لبیک کہا۔

ہجرت

ہجرت کے وقت ابوبکر تنہا آنحضرتﷺ کی معیت میں مدینہ کو روانہ ہو گئے تھے لیکن ان کا خاندان مکہ میں مقیم تھا، مدینہ پہنچے تو وہاں سے زید بن حارثہ اور ابورافع مستورات کو لانے کے لیے بھیجے گئے، اُمّ رومان بھی ان ہی کے ہمراہ مدینہ میں آئیں۔

ازدواجی حیثیت

پہلا نکاح عبد اللہ بن حارث بن سخيرة الازدی سے ہوا جن سے طفیل بن عبداللہ متولد ہوئے اور ان ہی کے ہمراہ مکہ آکر اقامت کی،عبد اللہ ابوبکر کے حلیف بن گئے تھے۔ جب ان کے مذکورہ شوہر کا انتقال ہوا تو ابو بکر صدیق نے ام رومان سے نکاح کر لیا۔

اولاد

ام المومنین عائشہ بنت ابی بکر اور عبد الرحمن بن ابی بکر انہی کے بطن سے تھے۔

وفات

اُمّ رومان نے یا اس کے بعد انتقال کیا آنحضرتﷺ خود قبر میں اُترے اور ان کے لیے مغفرت کی دعا کی۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ 6ھ میں وفات پائی تھی۔[1]

حوالہ جات

  1. سیر الصحابیات، مؤلف، مولانا سعید انصاری 87،مشتاق بک کارنر لاہور
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.