عمر خیام

عمر خیام کا پورا نام ابوالفتح عمر خیام بن ابراہیم نیشا پوری ہے۔ عمر خیام کے بارے میں متعدد سوانح نگاروں نے اس کا سال پیدائش 408 ھ یا 410 ھ لکھتا ہے اور سال وفات کے متعلق بھی کوئی فیصلہ کن بات نہیں کی گئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس نے 526ھ میں وفات پائی۔ عمر خیام علم ہیت اور علم ریاضی کا بہت بڑا فاضل تھا۔ ان علوم کے علاوہ شعرو سخن میں بھی اس کا پایا بہت بلند ہے اس کے علم وفضل کا اعتراف اہل ایران سے بڑھ کر اہل یورپ نے کیا۔

عمر خیام
(فارسی میں: عُمَر خَیّام نیشابوری) 
 

معلومات شخصیت
پیدائش بدھ یکم ذوالحجہ 439ھ/ 18 مئی 1048ء
نیشاپور  
وفات جمعہ 11 محرم الحرام 526ھ/ 4 دسمبر 1131ء
(عمر: 86 سال 1 ماہ 10 دن ، 83 سال 6 ماہ 16 دن شمسی)
نیشاپور  
شہریت سلجوقی سلطنت  
عملی زندگی
تلمیذ خاص عبدالرحمن منصور الخازنی  
پیشہ ریاضی دان ، ماہر فلکیات ، شاعر ، غنائی شاعر ، فلسفی ، موسیقار ، منجم  
پیشہ ورانہ زبان تاجک زبان ، عربی ، فارسی [1] 
شعبۂ عمل شاعری ، ریاضی ، فلکیات  
مؤثر ابن سینا [2] 
IMDB پر صفحہ 

پیدائش

عمر خیام نیشاپورسال پیدائش 408 ھ یا 410 ھ ہے۔ علوم و فنون کی تحصیل کے بعد ترکستان چلا گیا جہاں

علمی مقام

فلسفہ میں بوعلی کا ہمسر اور مذہبی علوم میں امام فن تھا۔ علوم نجوم کا تو وہ ماہر مانا گیا تھا۔ بادشاہ وقت خاص خاص تقریبات کی تاریخ مقرر کروانے کے لیے عمر خیام ہی کی طرف رجوع کرتا تھا ۔

دربار تک رسائی

قاضی ابوطاہر نے اس کی تربیت کی اور آخر شمس الملک خاقان بخارا کے دربار میں پہنچا دیا۔ ملک شاہ سلجوقی نے اسے اپنے دربار میں بلا کر صدر خانۂ ملک شاہی کی تعمیر کا کام سپرد کیا۔ یہیں فلکیاتی تحقیق کے سلسلے کا آغاز کیا۔ اور زیچ ملک شاہی لکھی۔ اپنی رباعیات کے لیے بہت مشہور ہے۔

وجہ شہرت

مختلف علوم میں ماہر ہونے کے باوجود عمر خیام کی شہرت کا سرمایہ اس کی فارسی رباعیات ہیں۔ اس بلند پایہ شاعر کا علمی دنیا سے تعارف کرانے میں اہل یورپ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سب سے پہلے روسی پروفیسر ولنتین ژو کو فسکی نے رباعیات عمر خیام کا ترجمعہ کیا۔ پھر فٹنر جیرالڈ نے عمر خیام کی بعض رباعیات کا انگریزی میں ترجمعہ کیا۔ اور بعض اہم مضمون رباعیات کا مفہوم پیش کرکے کچھ ایسے انداز میں اہل یورپ کو عمر خیام سے روشناس کرایا کہ اسے زندہ جاوید بنادیا ۔

رباعیات

عمر خیام جب نجوم ،ریاضی اور فلسفے کے پیچیدہ مسائل سے فارغ ہوتا تو دل اور دماغ کی تفریحی کے لیے شعر کی طرف مائل ہوتا۔ عمر خیام کی شاعری کا حاصل صرف اس کی فارسی رباعیات ہیں۔ رباعیوں کی زبان بڑی سادی، سہل اور روان ہے۔ لیکن ان میں فلسفیانہ رموزہیں جو اس کے ذاتی تاثرات کی آئینہ دار ہیں۔ سب سے پہلے جو چیز عمر خیام کی رباعیوں میں ہمیں نمایاں نظر آتی ہے وہ انسانی زندگی کے آغاز وانجام پر غور وخوص ہے۔ اگر چہ انسانی زندگی مختصر ہے اور اس پر بھروسا نہیں کیا جاسکتا لیکن دریافت اور جستجو کی ایک امنگ ہے جو انسان کو قانع نہیں رہنے دیتی اور اس کی بدولت وہ اپنے آغاز و انجام کے متعلق سوچتا رہتا ہے اس کے کانوں میں رہ رہ کر یہ صدا گونجتی ہے ۔

ماز آغاز و انجام جہاں بی خبر یم اول وآخر این کہنہ کتاب افتاداست

انسان کی یہ بے خبری، لاعلمی، زندگی کی رفتار اور بے چین روح اسے جستجو اور دریافت کی راہ پر لگائے رکھتی ہے۔ رباعیات کا ترجمہ دنیا کے قریباً سب معروف زبانوں مین ہوچکا ہے۔ علوم نجوم و ریاضی کا بہت بڑا عالم تھا۔

تصانیف

انسا ئیکلوپیڈیا آف اسلام میں لکھا ہواہے کہ عمر خیام ریاضی میں مہارت رکھتا تھا۔ اس نے عربی زبان میں جبرومقابلہ لکھا ہے جس کے نسخے لیڈن میں موجود ہیں۔ مصادرات پر جو تحقیق عمر خیام نے کی ہے اس کا ترجمہ مختلف زبانوں میں ہوچکا ہے۔ دنیائے عرب میں پہلی مرتبہ خیام کی شہرت اس کی ریاضی دانی ہی کی وجہ سے ہوئی۔ سید سلمان ندوی نے عمر خیام اور اس کے سوانح حیات پر نا قدانہ نظر میں عمر خیام کی ذیل کی کتابوں کا ذکر کیا ہے ۔

  • رسالہ استخراج اضلاع مربعات وکلعبات۔ ش۔ رباعیات خیام
  • رسالہ جبرو مقابلہ ص۔ رسالہ فی کلیات الوجود
  • زیچ ملک شاہی ض۔ رسالہ وصاف ہا رسالہ الوجود
  • رسالہ شرع ہا اشکل ف مصادرات ط۔ غرائس النفائس
  • رسالہ مختصر در طبیعیات ظ۔ نوروز نامہ
  • میزان الحکم ع۔ بعض عرب اشعار
  • رسالہ سکون والتکلیف غ۔ مکالبات خیام فارسی
  • رسالہ موضوع علم کل موجود

مزید دیکھیے

نگار خانہ

بیرونی روابط

حوالہ جات

  1. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb119181488 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  2. مصنف: Hossein Nasr اور Mehdi Aminrazavi — عنوان : Anthology of philosophy in Persia: from Zoroaster to Omar Khayyam — ناشر: I.B. Tauris
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.