تحصیل تلہ گنگ
تحصیل تلہ گنگ ضلع چکوال، پنجاب، پاکستان کی چار تحصیلوں میں سے ایک تحصیل ہے۔ اس میں 23 یونین کونسلیں ہیں۔۔[1] اس تحصیل کا صدر مقام تلہ گنگ ہے۔ یہ تحصیل 140 دیہاتوں پر مشتملئ ہے-تلہ گنگ نام گوہر علی عرف گنگ کے نام سے بنا ہے جو اعوان قبیلہ سے تعلق رکھتا تھا یہ علاقہ کسی وقت اعوان محل کے نام سے جانا جاتا تھا گوہر علی بابا قطب شاہ کے بیٹے مزمل علی کلغان کے بیٹے غلام علی عرف عدی کا بیٹا تھا ان کی اولاد آج بھی تلہ گنگ میں آباد ہے اور گنگ اعوان کہلاتے ہیں گنگ اعوان قبیلہ کی گوت ہے۔ یہ علاقہ سطح زمین سے نیچے تها جس کی وجہ سے اس علاقہ کو"تَلہ"کہا جاتا تها اور"گَنگ چونکہ قوم آباد تھی اور لوگوں نے اس علاقہ کو تَلہ گَنگ کا نام دے دیا جو آج بهی تَلہ گَنگ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ۔ تَلہ گَنگ میں مختلف قومیں آباد ہیں جن میں سیّد اعوان بلوچ کثیر تعداد میں ہیں۔ تَلہ گَنگ کی مونگ پھلی پورے پاکستان میں مشهور ہے۔ تَلہ گَنگ میں دهنی نسل کے بیل پائے جاتے هیں۔ تَلہ گَنگ کی خاص قسم کی کهیڑی(چپل)اورکهسہ مشهور ہے۔ کاروبار،صنعت اور معیشت کے اعتبار سے تَلہ گَنگ چکوال سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔
تحصیل تلہ گنگ Tahsil Talagang | |
---|---|
| |
ملک | پاکستان |
صوبہ | پنجاب |
ضلع | ضلع چکوال |
دارالحکومت | تلہ گنگ |
ٹاؤن | 1 |
یونین کونسلیں | 6 |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
• گرما (گرمائی وقت) | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+6) |
جامعۃ المدینہ دعوت اسلامی
تلہ گنگ شہر کے اندر دعوت اسلامی کا جامعۃ المدینہ بھی موجود ہے جس میں اسلامی بھائیوں کو فی سبیل اللہ درس نظامی کورس یعنی عالم کورس کرایا جاتا ہے اور دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم مڈل میٹرک ایف اے اور بی اے بھی کروایا جاتا ہے یہ جامعۃ المدینہ گلی مہاجرین کے آخر میں غوث پاک روڈ پر جامع مسجد قبا کے قریب واقع ہے