بھلیال نورپور

بھلیال نورپور (انگریزی: Bhalyal Norpur) پاکستان کے ضلع چکوال کا ایک گاؤں جوپاکستان کی یونین کونسل نور پور تحصیل کلرکہار میں واقع ہے۔ یہاں پے دین اسلام کی بزرگ ہستی پیر منور شاہ اور پیر فضل شاہ کا مزار بھی اسی گاؤں میں واقع ہے۔ قدرتی حسن سے مالا مال وادی نیلا واہن بھی اسی گاؤں میں واقع ہے اور مشہور چشمہ (چشمہ آب شفا) بھی اسی گاؤں میں بہتا ہے جہاں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ آتے ہیں۔ اور اسی گاؤں میں ولیم ویٹ William Waite کی آخری آرام گاہ بھی ہے جو انگریز حکومت کے بہت بڑے عہدے D.I.G پر فائز تھے جو ریٹائرمنٹ کے واپس جانے کی بجائے پاکستان میں کالاباغ میں قیام پزیر ہوئے اور 1967ء میں ایبٹ آباد میں وفات پا گئے۔ چکوال کے اس دور دراز گاؤں بھلیال سے انہیں عجیب و غریب لگاؤ تھا وہ انگریز دور کے دبدے والے وقت میں بھی اکثر یہاں آتے اور یہاں واقع ایک قدیم درگاہ بابا لال شاہ والی سے محبت کا یہ عالم تھا کہ یہاں سے کافی دور اپنے سپاہیوں کو روک کر اپنے جوتے اتار دیتے اور ننگے پاؤں یہاں تک آتے، انہوں نے خصوصی طور پر وصیت لکھوائی تھی کہ انہیں اسی جگہ دفن کیا جائے۔ اس کے علاوہ بھی یہاں کے لوگ ان کے یہاں سے لگاؤ کے عجیب واقعات سناتے ہیں ۔

بھلیال نورپور
Bhalyal Norpur
گاؤں اور یونین کونسل
ملک پاکستان
صوبہ پنجاب
ضلع ضلع چکوال
تحصیل کلر کہار
منطقۂ وقت پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

مزید دیکھیے

حوالہ جات

    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.