ابو نواس

ابو نواس الحسن بن ہانی الحکمی دولت عباسیہ کا ایک مشہور عربی زبان کا عربی النسل شاعر ہے۔ اس کی کنیت ابو علی، ابو نواس اور انواسی ہے۔ اسے عرب کے صف اول کے شعرا میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس کی شہرت بطور شاعر الخمر یعنی شراب کا شاعر بھی ہے۔ ابو نواس خمریات کا امام ہے۔ البتہ اس نے بعد میں شراب سے توبہ کرلی، زاہدانہ زندگی اختیار کی اور اسی موضوع پر ایسے اشعار کہے جو اس کی توبہ کی مثال بن گئے۔[4]

ابو نواس
 

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 762 [1] 
اہواز [1] 
وفات سنہ 814 (5152 سال)[2][3] اور سنہ 813 (5051 سال)[1] 
بغداد [1] 
رہائش بغداد
شہریت دولت عباسیہ  
نسل عرب قوم
عملی زندگی
پیشہ شاعر [1]، غنائی شاعر ، مصنف  
پیشہ ورانہ زبان عربی  

ولادت

ابو نواس کے والد دمشق[5] وأمٍ اہواز[6][7][8] ان کی ولادت عربستان کے اہواز میں 145 ھ مطابق 762 ء میں ہوئی۔[9]

حالات زندگی

زاب اعلیٰ کی جنگ میں مروان کی شکست کے بعد ابو نواس کا خاندان بصرہ منتقل ہو گیا۔ اس وقت ان کی عمر 2 یا 6 سال تھی۔ اسی زمانہ میں ان کے والد کا انتقال ہو گیا۔ والدہ نے انہیں پہلے کاتب کے پاس بھیجا۔ پھر نوکری کے لیے ایک عطار کے پاس بٹھا دیا۔ والد کے انتقال کے بعد والدہ ان کو لے کر اہواز سے بصرہ آگئیں۔قہ تقریباً 6 سال کے تھے۔ وہ عطار کی دکان پر کام کرتے تھے۔ جب خلافت اموی خاندان سے چھن کر عباسیوں کے پاس آگئیں تو والدہ ان کو لے کر کوفہ چلی گئیں۔ تاریخ میں ان کی اس ہجرت کی کوئی وجہ نہیں لکھی ہے الا یہ کہ کوفہ میں فحاشی کا ایک بڑا شاعر والبہ بن احلباب الاسدی وہاں رہتا تھا۔ ابو نواس والبہ کے پاس جانے لگا۔ والبہ نے اس کی تربیت کی۔ اسی دور میں اس کی ملاقات مطیع بن ایاس اور حماد بن عجرد جیسے شاعروں سے ہوئی۔ اس کے بعد ابو نواس بنی اسد کے صحرا میں چلا گیا اور وہاں پورا ایک سال بتایا اور عربی زبان کو اصل ماخذ سے سیکھا کیونہ بنو اسد کی زبان سب سے بہتر اور فصیح مانی جاتی تھی۔ زبان سیکھنے کے بعد وہ بصرہ واپس آئے اور ادب و شعر کی تعلیم حاصل کی۔

حوالہ جات =

  1. مصنف: Paul de Roux — عنوان : Nouveau Dictionnaire des œuvres de tous les temps et tous les pays — اشاعت دوم — جلد: 1 — صفحہ: 8 — ناشر: Éditions Robert Laffont — ISBN 978-2-221-06888-5
  2. جی این ڈی- آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/118646656 — اخذ شدہ بتاریخ: 17 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: CC0
  3. Poetry Foundation ID: https://www.poetryfoundation.org/poets/abu-nuwas — بنام: Abu Nuwas — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. "أبو نواس شاعر الخمر " موقع محيط: شبكة الإعلام العربية، تاريخ تحديث المقال:2008-1-1. وصل لهذا المسار في 4-12-2010. نسخہ محفوظہ 30 اگست 2011 در وے بیک مشین
  5. منير القاضي ـ ابو نؤاس وتجربتہ الشعرية ، دار النهضة ، بغداد 1977 ص 32
  6. اور والدہ اہواز کی تھیں۔ص۔30
  7. ديوان أبي نؤاس
  8. تاريخ مدينة دمشق - ابن عساكر - ج 13 - الصفحة 407
  9. أحسن التقاسيم في معرفة الأقاليم، شمس الدين المقدسي، ص۔302

تصنيف:شخصيات فكاهية وطريفة تصنيف:شخصيات فلكلورية تصنيف:شعراء عراقيون في القرن 8 تصنيف:شعراء عراقيون في القرن 9 تصنيف:شعراء عرب تصنيف:شعراء مثليون ومثليات ومزدجو التوجه الجنسي ومتحولون جنسيا تصنيف:شعوبية تصنيف:وفيات 196 هـ

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.