ابن خلدون

ابن خلدون (پیدائش: 1332ء -وفات: 1406ء) عالم اسلام کے مشہور و معروف مورخ، فقیہ، فلسفی اور سیاستدان تھے۔ ان کا مکمل نام ابوزید عبد الرحمن بن محمد بن محمد بن خلدون ولی الدین التونسی الحضرمی الاشبیلی المالکی تھا ۔[3] وہ تیونس میں پیدا ہوئے اور تعلیم سے فراغت کے بعد تیونس کے سلطان ابوعنان کے وزیر مقرر ہوئے۔ لیکن درباری سازشوں سے تنگ آکر حاکم غرناطہ کے پاس چلے گئے۔ یہ سر زمین بھی راس نہ آئی تو مصر آگئے اور جامعہ الازہر میں درس و تدریس پر مامور ہوئے۔ مصر میں انہیں فقہ مالکی کا منصبِ قضا تفویض کیا گیا۔ اسی عہدے پر انہوں وفات پائی۔ ابن خلدون کو تاریخ اور عمرانیات کا بانی تصور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے العبر کے نام سے ہسپانوی عربوں کی تاریخ لکھی تھی جو دو جلدوں میں شائع ہوئی۔ لیکن اس کا سب سے بڑا کارنامہ مقدمتہ فی التاریخ ہے جو مقدمہ ابن خلدون کے نام سے مشہور ہے۔ یہ تاریخ، سیاست، عمرانیات، اقتصادیات اور ادبیات کا گراں مایہ خزانہ ہے۔

عبد الرحمن ابن خلدون
(عربی میں: عبد الرحمن بن محمد بن خلدون الحضرمي) 
ابن خلدون

معلومات شخصیت
پیدائش 27 مئی 1332 ء / 732 ھ تیونس
تونس شہر [1] 
وفات 19 مارچ 1406 ء / 808 ھ قاہرہ
قاہرہ  
شہریت سلطنت حفصیہ  
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ قرویین  
پیشہ ماہر انسانیات ، مؤرخ ، منصف ، آپ بیتی نگار ، ماہرِ عمرانیات ، ماہر معاشیات ، فلسفی ، سیاست دان  
پیشہ ورانہ زبان عربی [2] 
کارہائے نمایاں مقدمہ ابن خلدون  

مقدمہ اور تاریخ ابن خلدون کا اردو ترجمہ

اردو میں مقدمہ ابن خلدون کا ترجمہ معروف ادیب اور شاعر ڈاکٹر ابوالخیر کشفی نے کیا ہے۔ اسے دار الاشاعت کراچی نے شائع کیا ہے۔ ترجمہ 534 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ مولانا راغب رحمانی نے بھی ترجمہ کیا ہے جسے نفیس اکیڈمی کراچی نے شائع کیا ہے۔

حوالہ جات

  1. اجازت نامہ: CC0
  2. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb119081451 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  3. مقدمہ ابن خلدون صفحہ 23

بیرونی روابط

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.