منی پور
منی پور، بھارت کی ایک ریاست ہے۔ امپھال اس ریاست کا دارالحکومت ہے۔ منی پور کے پڑوسی ریاستوں میں: شمال میں ناگالینڈ اور جنوب میں میزورم، مغرب میں آسام اور مشرق میں اس کی سرحد برما سے ملتی ہے۔ اس کا رقبہ 22،347 مربع کلومیٹر (8،628 مربع میل) ہے۔ یہاں کے اصل باشندے میتی قبائل کے لوگ ہیں، جو یہاں کے دیہی علاقے میں رہتے ہیں۔ ان کی زبان میتلون ہے، جسے منی زبان بھی کہتے ہیں۔ یہ زبان 1992ء میں بھارت کے آئین کی آٹھویں شیڈول میں شامل کر دی گئی ہے اور اس طرح اسے ایک قومی زبان کا درجہ حاصل ہو گیا ہے۔ یہاں کے پہاڑی علاقوں میں ناگا اور کوکیز قبائل کے لوگ رہتے ہیں۔ منی کو ایک حساس سرحدی ریاست تصور کیا جاتا ہے۔
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.