صوبہ گلستان

گلستان ایران کا 31 صوبوں میں سے ایک صوبہ ہے جو شمال مشرقی میں واقع ہے اس کا صدر مقام گرگان ہے جو بحیرہ کیسپین کے قریب واقع ہے۔ صوبہ گلستان کو 1997 میں صوبہ مازندران سے الگ حیثیعت دیکر صوبہ کا درجہ دیاگیاتھا۔ 2006 میں یہاں کی آبادی 1۔6 میلین تھی جبکہ اس کا رقبہ 20380 مربع کلومیٹ رہے۔ اس صوبے کے اہم آباد مقامات میں گرگان (جرجان)، فندرسک، کردکوی، علی آباد کتول، بندر گز، بندر ترکمان، گنبد کاؤس اور مینو دشت شامل ہیں۔

صوبہ گلستان
اُستان گلستان
صوبہ

Location of Golestān within Iran
ملک  ایران
دارالحکومت گرگان
آبادی (2006)
  کل 2,404,861
منطقۂ وقت ایران کا معیاری وقت (UTC+03:30)
  گرما (گرمائی وقت) ایران کا معیاری وقت (UTC+04:30)
اہم زبان(یں) فارسی (سرکاری)
طبری و ترکمانی

ان دنوں گرگان کو استرآباد یا آسترآباد کے نام سے پکاراجاتاہے۔ اس علاقہ کی تاریخ کااندازہ 100000 قبل مسیح لگایاجاتاہے۔ قدیم جرجان (گرگان) کے آثار بصورت کھنڈر کا مشاہدہ آج بھی گنبد کاؤس میں کیاجاسکتاہے گنبد کاؤس شاہراہ ریشم پر واقع اہم پارسی قدیم ترین شہر ہے۔ ہخامنشی دور کے ایران میں اس شہر کا انتظام انصرام بطور ذیلی صوبہ سے تھا جبکہ خشایارشا اور داریوش کے دور میں بھی اس کی کوئی الگ حیثیت نہیں تھی۔

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.