صوبہ اردبیل

صوبہ اردبیل (فارسی: استان اردبیل) ( انگریزی: Ardabil Province) ایران کا شمال مغربی صوبہ ہے جس کا رقبہ 17,800 مربع کلومیٹر اور آبادی 2005ء کے تخمینہ کے مطابق لگ بھگ 1,257,624 ہے۔ علاقہ آزری لوگوں یا آذربائجان کی زبان بولنے والوں سے آباد ہے۔ تاریخی اور ثقافتی لحاظ سے بھی صوبہ آذربائجان سے تعلاقات رکھتا ہے۔ صوبہ کی سرحدیں مملکت آذربائجان اور ایرانی صوبہ آذربائجان شرقی، صوبہ زانجان اور صوبہ گیلان سے ملتی ہیں۔ صوبائی مرکز یا صدر مقام اردبیل ہے۔ صوبہ 1993ء میں صوبہ آذربائجان شرقی کو تقسیم کر کے بنایا گیا تھا۔

صوبہ اردبیل
استان اردبیل
صوبہ
ملک  ایران
دارالحکومت اردبیل
منطقۂ وقت ایران کا معیاری وقت (UTC+03:30)
  گرما (گرمائی وقت) ایران کا معیاری وقت (UTC+04:30)
اہم زبان(یں) فارسی (سرکاری)
صوبہ اردبیل، ایران

موسم کے لحاظ سے صوبہ ایران کے خوشگوار ٹھنڈے علاقوں میں شامل کیا جاتا ہے جہاں گرمیوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 درجہ سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے اور صوبہ گرمیوں کے موسم میں ایرانی اور غیر ملکی سیاحوں کے آماجگاہ بنتا ہے۔ سردی کا موسم زیادہ سرد ہوتا ہے جہاں درجہ حرارت منفی 25 درجہ سینٹی گریڈ تک بھی گر جاتا ہے۔

صوبائی صدر مقام اردبیل کے علاوہ صوبہ کے دیگر اہم شہروں میں پارس‌آباد، خلخال، مِشگین شہر شامل ہیں۔

مزید دیکھیے

بیرونی روابط

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.