صوبہ سیستان و بلوچستان

صوبہ سیستان و بلوچستان (فارسی: استان سيستان و بلوچستان) ایران کے 31 صوبوں میں سے ایک ہے۔ یہ ملک کے جنوب میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد سے ملحق ہے اور اس کا دار الحکومت زاہدان ہے۔

صوبہ سیستان و بلوچستان
استان سیستان و بلوچستان
صوبہ
ملک  ایران
دارالحکومت زاہدان
آبادی (2006)
  کل 4,505,74
منطقۂ وقت ایران کا معیاری وقت (UTC+03:30)
  گرما (گرمائی وقت) ایران کا معیاری وقت (UTC+04:30)
اہم زبان(یں) فارسی، بلوچی

خصوصیات

یہ صوبہ ایران میں 1,81,785 مربع کلومیٹر علاقے کے ساتھ سب سے بڑا صوبہ ہے، جبکہ اس کی آبادی تقریبا 45 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔ آبادی کی اکثریت بلوچوں کی ہے، جبکہ پشتون اور کرد باشندے اقلیت میں ہیں۔

یہ صوبہ ایران کا پسماندہ ترین صوبہ ہے، یہاں کے لوگ بہت غریب ہیں۔ حکومت ایران نے اس طرف توجہ دی ہے اور اب اسے صنعتی علاقہ بنایا جا رہا ہے، جس سے یہاں پر کئی لوگوں کو روزگار ملے گا۔ اب یہ علاقہ ترقی کی طرف گامزن ہے۔

جغرافیہ

صوبے کے جنوب میں خلیج عمان کا منظر

صوبہ دو حصوں میں منقسم ہے، شمالی حصہ سیستان اور جنوبی حصہ بلوچستان ہے۔ مشترکہ سیستان و بلوچستان ایران کے خشک ترین علاقے ہیں یہاں بارش بہت کم ہوتی ہے۔ یہ علاقہ مختلف ہواؤں کے زیر اثر رہتا ہے۔ یہ ایران کا ساحلی صوبہ ہے اس کے جنوب میں خلیج عمان ہے۔

زبان

زیادہ تر لوگوں کی مادری زبان بلوچی ہے، شمال میں افغانستان کی سرحد کے ساتھ مقیم لوگ پشتون ہیں اور پشتو بولتے ہیں جبکہ فارسی مشترکہ قومی زبان کے طور پر بولی اور سمجھی جاتی ہے۔

مزید دیکھیے

بیرونی روابط

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.