تحصیل کاہان

تحصیل کاہان بلوچستان (پاکستان) کے ضلع کوہلو کی ایک تحصیل ہے۔ بلوچستان کا ایک چھوٹا شہر کاہان اس میں شامل ہے۔ یہ نواب خیر بخش مری کا آبائی علاقہ ہے۔ اسی کے قریب علاقہ ترتانی واقع ہے جہاں نواب اکبر خان بگٹی کو قتل کیا گیا تھا۔ اس کے شمال میں تحصیل کوہلو واقع ہے۔ دیگر اطراف میں تحصیل ڈیرہ بگٹی اور تحصیل بارخان واقع ہیں۔ سبی اور لورالائی قریبی شہر ہیں۔ اس میں ابھی تک جنریٹر کی مدد سے بجلی مہیا کی جاتی ہے۔

تحصیل کاہان
ملک پاکستان
صوبہبلوچستان
ضلعضلع کوہلو

متعلقہ مضامین

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.