ڈنگہ
ڈنگہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کا شہر ہے۔ ڈنگہ صوبہ پنجاب کے مغربی ضلع گجرات میں واقع ہے۔ ڈنگہ شہر مییٹھی سونف کی وجہ سے مشہور ہے۔
ڈنگہ | |
---|---|
ملک |
![]() |
پاکستان کی انتظامی تقسیم | پنجاب، پاکستان |
بلندی | 218 میل (715 فٹ) |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
Number of قصبہs | 1 |
Number of پاکستان کی یونین کونسلیں | 2 |
تاريخ
اس شہر کی ابتدائی تاریخ کے بارے میں روائیت ہے کہ یہ شہر سیکھوں کی مملکت میں سولویں صدی کو وجود میں آیا۔ 1947 میں سکھوں ہندؤوں اور مسلمانوں کے الگ ہونے سے پہلے یہاں سب اکھٹے رہتے تھے۔ ڈنگہ شہر ایک امیر عورت کی ملکیت میں تھا جو ایک ڈینگ ذات سے تعلق رکھتی تھی جو گجر ذات سے ہیں، اسی وجہ سے شہر کا نام ڈنگہ ہے۔
ایک اور روایت کے مطابق اس شہر میں دینی تعلیم کے مدرسے کی وجہ سے اس کو دین گاہ کے نام سے پکارا جاتا تھا انگریزی دور میں جب اس کو انگریز لوگ ڈین گاہ (din ghah) کے نام سے لکھنے لگے تو نوآبادیاتی دور کے پڑھے لکھے حکمرانوں نے بھی اس قصبے کو اسی نام سے لکھا ـ اردو کی د انگریزی میں پہنچ کر ڈ بن گئی
آب و ہوا
گرمیوں میں ڈنگہ کا موسم لمبا اور درجہ حرارت سخت گرم ہوتا ہے۔ سالانہ بارش کی مقدار 37 انچ سالانہ ہے۔
بیرونی روابط
ڈنگہ میں جدید کمیونیکشن کے ذریعے بیرونے ممالک اور اندرون ملک روابط قائم کیے جاسکتے ہیں جن میں ٹیلی فون،انٹرنیٹ اور پوسٹل سروس شامل ہیں۔
لوکل میڈیا
روزنامہ”نیا انداز” روزنامہ “سٹی53 نیوز” روزنامہ “آواز ڈنگہ” ڈنگہ کے مشہور اخبارات ہیں،ڈنگہ کے معروف صحافیوں میں بلال شیر چوہدری،حکیم عبد الجبار،الطاف حسن طاہر،تجمل حیات مکڑ،خالد مغل،رانااحسن اقبال اور مصنف شیراز سرِفہرست ہیں
مزید پڑھیے
اٹک | بہاولنگر | بہاولپور | بھکر | چکوال | ڈیرہ غازی خان | چکوال | فیصل آباد | گوجرانوالا | گجرات | حافظ آباد | جھنگ | جہلم | قصور | خانیوال | خوشاب | لاہور | لیہ | لودھراں | منڈی بہاؤ الدین | میانوالی | ملتان | مظفر گڑھ| ناروال| ننکانہ صاجب| اوکاڑہ| پاکپتن| رحیم یار خان| راجن پور| راولپنڈی| ساہیوال| سرگودھا| شیخوپورہ| سیالکوٹ| ٹوبہ ٹیک سنگھ| وہاڑی