مظفر گڑھ

مظفرگڑھ پاکستان کے صوبہ پنجاب کا شہر ہے۔ اس کی بنیاد نواب مظفر خان نے 1794 میں رکھی۔ مظفرگڑھ ضلع بھی ہے جس کا صدر شہر مظفرگڑھ ہے۔ مقامی زبان سرائیکی ہے-ضلع کی چار تحصيليں ھيں جن ميں مظفرگڑھ، علی پور،جتوئی اور کوٹ ادو شامل ھيں- ضلع کی زرعی پیداوار میں آم،کپاس،گندم، چنا،چاول،جیوٹ اورکماد شامل ہیں۔ دو دریاءوں کے سنگم پر واقع اس ضلع کی زمين بہت ذرخيز ہے ضلع ميں تین شوگر ملز لگائی جا چکي ہیں دیگر صنعتوں میں ٹیکسٹايل اور جیوٹ انڈسٹری کو کافی فروغ حاصل ہے اس ضلع سے تعلق رکھنے والے بہت سے سیاست دانوں نے شہرت پائی، جن میں نوابزادہ نصر اللہ خان، غلام مصطفی کھر،حماد نواز خان ٹیپو،قدوس نواز خان محمد خان، سردار عبد القیوم خان، نصرللہ خان جتوئ، مخدوم سيدعبدللہ شاہ بخارى،مخدوم سيد ہارون سلطان بخارى, اور جمشید احمد خان دستی شامل ہیں۔

مظفر گڑھ
شہر
ملک پاکستان
صوبہ پنجاب
ضلع ضلع مظفر گڑھ
تحصیل (یں) 4
یونین کونسل 5
حکومت[1][2]
  ناظم
رقبہ
  کل 8,435 کلو میٹر2 (3,257 مربع میل)
بلندی 122 میل (400 فٹ)
آبادی (2010)[حوالہ درکار]
  کل 3,504,000
منطقۂ وقت PST (UTC+5)
  گرما (گرمائی وقت) PDT (UTC+6)
ٹیلی فون کوڈ 066
ویب سائٹ www.mugarh.com/

خط زمانی (ٹائم لائن)

  • مجاہد اعظم نواب مظفر خان شہید حاکم ملتان نے 1794عیسوی میں مظفرگڑھ کی بنیاد رکھی۔
  • 1796 عیسوی میں اسے صدر مقام کی حثییت دی گئی ۔
  • شہر مظفر گڑھ 1818عیسوی تا 1848عیسوی تک سکھ عملداری میں رہا۔ اس دوران مظفرگڑھ کی بجائے خان گڑھ کو صدر مقام بنایا گیا۔
  • 1849 عیسوی میں یہ شہر انگریزوں کے زیر تسلط آ گیا۔
  • 1869 عیسوی میں مظفرگڑھ کو ٹائون کمیٹی کا درجہ دیا گیا۔

حوالہ جات

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.