مسجد ذوالحلیفہ

مسجد ذوالحلیفہ یا مسجد شجرہ مدینہ سے آنے والے حاجیوں اور زائرین کی میقات ہے۔ یہاں پر مسجد ذوالحلیفہ بھی موجود ہے جسے مسجد شجرہ بھی کہا جاتا ہے۔

میقات ذوالحلیفہ
Miqat Dhu'l-Hulayfah

ذوالحلیفہ
Dhu'l-Hulayfah
مسجد شجرہ، مدینہ منورہ، سعودی عرب
عرفیت: میقات

ذوالحلیفہ کا مدینہ کے قریب مقام
ملک سعودی عرب
صوبہ مدینہ
منطقۂ وقت متناسق عالمی وقت+03:00 (UTC+3)

حوالہ جات

مسجد میقات (مسجد شجرہ)

یہ مسجد وادی عقیق کے مغربی سمت میں مسجد نبوی شریف سے تقریباً بارہ (12) کیلو میٹر کی دوری پر واقع ہے, اس کی پہلی تعمیر حضرت عمر بن عبد العزیز (87-93ھ/706-712ء) کے عہد امارت میں انجام پائی, بعدکی صدیوں میں متعدد بار اس کی تجدید ہوتی رہی, سب سے آخری توسیع خادم حرمین شریفین شاہ فہد کے دور میں ہوئی, جس میں اس کے رقبہ میں کئی گنا اضافہ کیا گیا, مسجد سےمتعلق ضروری اشیاء کی تعمیر بھی کی گئی, چنانچہ اس کی موجودہ پیمائش کا رقبہ (6000) مربع میٹر ہے, دالانوں کے دو حصے بنائے گئے ہیں جن کے درمیا ن میں کھلا ہوا صحن رکھا گیا ہے اس صحن کا رقبہ بھی تقریباً ایک بزار مربع میٹر ہے, اس میں کمان نما لمبےقبے بھی چھوڑے گئے ہیں, اور ایک خوبصورت منفرد انداز کا منارہ بھی تعمیر کیا گیا ہے جس کی بلندی (64) میٹر ہے, مسجد سے ملحق غسل ووضو کرنے کے لیے نیز احرام پہننے وغیرہ کی سہولت کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ حمامات بنائے گئے ہیں, گاڑیوں کی پارکنگ کا بھی معقول انتظام ہے.

    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.