بمبئی سماچار

بمبئی سماچار (انگریزی: Bombay Samachar، گجراتی= મુંબઈ સમાચાર)، بمبئی سے جاری ہونے والا ہندوستان کا پہلا گجراتی زبان کا اخبار ہے۔ یہ اخبار فریدون جی مرزبان نامی ایک پارسی ناشر نے یکم جولائی 1822ء[1] کو سماچار پریس بمبئی سے جاری کیا۔ یہ اخبار فرقہ وارانہ جھگڑوں سے بالا تھا اور اس کے کالم سب کے لیے کھلے تھے۔ ابتدا میں ہفت روزہ تھا، لیکن دس سال میں یہ روزنامہ ہو گیا۔ یہ اخبار اب بھی جاری ہے۔[2]

بمبئی سماچار
મુંબઈ સમાચાર
بمبئی سماچار 1822ء کے پہلے شمارے کا سر ورق
قسم روزنامہ
ہیئت براڈشیٹ
بانی فریدون جی مرزبان
ناشر فریدون جی مرزبان
آغاز یکم جولائی، 1822ء
زبان گجراتی
صدر دفتر بمبئی، بھارت
ویب سائٹ http://http://www.bombaysamachar.com/

حوالہ جات

  1. محمد افتخار کھوکھر، صحافت کی تاریخ، مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد، 1995ء، ص 42
  2. ڈاکٹر عبد السلام خورشید، صحافت: پاکستان و ہند میں، مجلس ترقی ادب لاہور، نومبر 2016ء، ص 56
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.