دی انڈین ایکسپریس

دی انڈین ایکسپریس بھارت کا ایک انگریزی روزنامہ اخبار ہے۔ یہ انڈین ایکسپریس گروپ کے توسط سے ممبئی میں چھپتا ہے۔ سنہ 1991ء میں گروپ کے بانی رام ناتھ گوئنکا کے وصال کے آٹھ سال بعد سال 1999ء میں گروپ خاندان کے افراد کے درمیان میں تقسیم ہوگیا۔ جنوبی ایڈیشن والے گروپ نے دی نیو انڈین ایکسپریس کا نام اختیار کر لیا جبکہ شمالی ایڈیشن والے گروپ نے حقیقی نام انڈین ایکسپریس ہی برقرار رکھا مگر دی کے لاحقے کے ساتھ۔

دی انڈین ایکسپریس
4 اگست 2010ء کا سر ورق
قسم روزنامہ اخبار
ہیئت براڈ شیٹ
مالک انڈین ایکسپریس گروپ
ناشر انڈین ایکسپریس گروپ
ایڈیٹر ان چیف راج کمل جھا
آغاز 1932 (1932)
زبان انگریزی
صدر دفتر بی1/بی، ایکسپریس بلڈنگ، سیکٹر 10، نوئیڈا، اتر پردیش، بھارت
آئی ایس ایس این 769115202
او سی سی ایل نمبر 70274541
ویب سائٹ www.indianexpress.com

دی انڈین ایکسپریس گیارہ مقامات سے شائع ہوتا ہے — دہلی، جے پور، ممبئی، ناگپور، پونے، کولکاتا، وڈودرا، چندی گڑھ، لکھنؤ اور احمد آباد، اور تروپتی۔

حوالہ جات

    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.