روح اللہ خمینی

سید روح اللہ موسوی خمینی المعروف امام خمینی ایران کے اسلامی مذہبی رہنما اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی تھے۔ آیت اللہ العظمٰی امام روح اللہ موسوی خمینی 24 ستمبر 1902ء کو خمین میں پیدا ہوئے جو تہران سے تین سو کلومیٹر دور ایران، عراق اور اراک (ایران کا ایک شہر) میں دینی علوم کی تکمیل کی۔ 1953ء میں رضا شاہ کے حامی جرنیلوں نے قوم پرست وزیراعظم محمد مصدق کی حکومت کا تختہ الٹ کر تودہ پارٹی کے ہزاروں ارکان کو تہ تیغ کر دیا تو ایرانی علما نے درپردہ شاہ ایران کے خلاف مہم جاری رکھی اور چند سال بعد آیت اللہ خمینی ایرانی سیاست کے افق پر ایک عظیم رہنما کی حیثیت سے ابھرے- آپ کے خاندان نے کشمیر سے ایران ہجرت کی اور خاندان کی نسبت سید علی ہمدانی سے ملتی ہے

روح اللہ خمینی
(فارسی میں: سید روح الله موسوی خمینی) 
 

مناصب
رہبر معظم ایران [1]  
دفتر میں
3 دسمبر 1979  – 3 جون 1989 
محمد رضا شاہ پہلوی  
سید علی خامنہ ای  
معلومات شخصیت
پیدائش 24 ستمبر 1902 [2][3][4][5] 
خمین  
وفات 3 جون 1989 (87 سال)[6] اور 4 جون 1989 (87 سال)[7] 
تہران  
وجۂ وفات دورۂ قلب  
مدفن حرم سید روح اللہ خمینی ، تہران  
طرز وفات طبعی موت  
شہریت ایران  
جماعت حزب جمہوری اسلامی  
زوجہ خدیجہ ثقفی (1929–3 جون 1989) 
اولاد مصطفیٰ خمینی ، احمد خمینی  
عملی زندگی
استاذ سید حسین طباطبایی بروجردی  
تلمیذ خاص آیت اللہ منتظری  
پیشہ سیاست دان ، شاعر ، مذہبی رہنما ، آخوند ، الٰہیات دان ، متصوف  
پیشہ ورانہ زبان فارسی [8]، عربی  
دستخط
 

شاہ ایران کے قوانین

28 اكتوبر 1964ء كا ذكر ہے شاہ كى حكومت نے اىک قانون كى منظورى دى جس كے تحت امرىكى فوجى مشن كے افراد كو سفارتكاروں كے ہم پلہ وہ حقوق دیے گئے جو ویانا كنونشن كے تحت سفارتكاروں كو حاصل ہیں اس كے معنى یہ ہیں کہ امرىكى جو چاہیں کرتے رہیں ان پر اىرانى قانون لاگو نہ ہو گا – اگلے دن امام خمینى نے مدرسہ فىضىہ قم مىں وہ شہرہ آفاق تقرىركى جو اىک عظىم انقلاب كا دىباچہ بن گئى انہوں نے کہا:

مىرا دل درد سے پھٹا رہا ہے میں اس قدر دل گرفتہ ہوں کہ موت كے دن گن رہا ہوں اس شخص (اشارہ: رضاشاہ پہلوی) نے ہمیں بىچ ڈالا ہمارى عزت اور ایران كى عظمت خاک میں ملا ڈالی،اہل ایران كا درجہ امریكى كتے سے بهى كم كر دیا گیا ہے اگر شاہ ایران كى گاڑی كسى امریكى كتے سے ٹکرا جائے تو شاہ كو تفتىش كا سامنا ہو گا لىكن كوئى امریكى خانساما شاہ ایران یا اعلى ترىن عہدے داروں كو اپنى گاڑی تلے روند ڈالے تو ہم بے بس ہوں گے، آخر كیوں ؟ كیونكہ ان كو امریكى قرضے كى ضرورت ہے- اے نجف، قم،مشہد، تہران اور شیراز كے لوگو! میں تمہیں خبردار كرتا ہوں یہ غلامى مت قبول كرو كیا تم چپ رہو گے اور كچھ نہ کہو گے ؟ کیا ہمارا سودا كر دیا جائے اور ہم زبان نہ كهولىں۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟

گرفتاری و جلا وطنی

اس تقرىر نے تخت شاہی کو ہلا كر ركھ دىا پورا اىران ارتعاش محسوس كرنے لگا سات دن بعد امام خمینى كو گرفتار كركے تہران کے مہر آباد ہوائى اڈے سے جلا وطن كر دىا امام ایک سال ترکی میں رہے اور 4 اکتوبر 1965ء میں نجف اشرف چلے گئے۔ عراق کی سرزمین بھی آپ کے لیے تنگ ہو گئی تو 6 اکتوبر 1978ء کو فرانس منتقل ہو گئے۔ اور پیرس کے قریب قصبہ نوفل لوش تو میں سکونت اختیار کی۔ جلاوطنی کے اس سارے عرصے میں شاہ ایران کے خلاف تحریک کی ’’ جس میں ملک کے تمام محب وطن عناصر شامل تھے‘‘ رہنمائی کرتے رہے۔ 17 جنوری 1979ء کو شاہ ایران ملک سے چلے گئے۔

وطن واپسی

امام خمینى جب 1 فرورى 1979ء كو سولہ سالہ جلا وطنى كے بعد وطن واپس لوٹے تو تہران کے مہر آباد ہوائى اڈے سے بہشت زہرا كے قبرستان تک لاكهوں ایرانیوں نے ان كا استقبال كیا بعض لوگوں نے یہ تعداد 1 كروڑ سے بهى زىادہ لكهى ہے یہ بهى عجیب دن تها شاہانہ جاہ و جلال ركهنے والا اىک حكمران امریكہ كى بهرپور سرپرستى اىک بڑى سپاہ اور ساواک جیسى خونخوار ایجنسى كے باوجود اىک خرقہ پوش كے ہاتهوں شكست كها كر ملک سے فرار ہو چكا تها اس كى نامزد كردہ حكومت خزاں رسیدہ پتے كى طرح كانپ رہى تهى شاہ پور بختىار تمام تر كاغذى اختىارات كے باوجود ردى كے كاغذ كا اىک پرزہ بن چكا تها جو كسى لمحے کوڑا دان كا رزق بننے والا تها۔ شاہ نے قم كے حوزہ علمیہ فیضیہ كى آواز دبانے كے لیے كیا کیا جتن نہ کیے كون كون سے مظالم نہ توڑے لیكن امام خمینى كى آواز نہ دبائى جا سكى امریكہ كى گود مىں بیٹها بادشاہ اہل ایران كى خودى اور ان كى زندگیوں سے كهىل رہا تها امام خمینى كچھ وقت قم میں گزارنے کے بعد تہران آئے تو کہا میں عوام کے درمیان کسی سادہ سے گھر میں رہوں گا حجت الاسلام سید مہدى نے بارگاہ حسینیہ جماران سے متصل اپنا گھر پیش كیا امام خمینى نے کہا میں كرائے كے بغىر نہیں رہوں گا 80 ہزار اىرانى رىال ىعنى تقرىباً 650 روپے ماہانہ كرایہ مقرر ہوا جنورى 1980ء سے 3 جون 1989ء تک امام اسى كواٹر نما گھر میں مقىم رہے یہ وہ دور تها جب ایران میں ان كى فرمانروائى تھی ان كے اشارہ ابرو كے بغىر ایک پتا بهى حركت نہ كرتا تها ایران كے انقلاب كى سارى صورت گرى اسى حجرے میں ہوئى۔ آپ کا انقلاب اسلامی اس بات کی واضح دلیل تھی کہ آپ کچھ کر گزرنے والے انسان تھے۔ جس چیز کا عزم فرماتے اسے پورا کرنے کے لیے رکاوٹوں کے ہونے باوجود بلا جھجھک اس میں کود پڑتے اور جان کی بازی لگانے سے کبھی نہ ڈرتے تھے ان کے قول اور فعل میں تضاد بالکل نہ تھا یہاں تک فرانس والے وعدے کو عالم اسلام کے ہر فرد نے دیکھا جب اسے ہر سال حج کے موقع پر اخبارات کی شہ سرخیوں میں درج ڈیل باتیں ملاحظہ کرنی پڑیں:

  • 10,000 دس ہزار ایرانیوں کا خانہ کعبہ کے سامنے مظاہرہ۔
  • کئی ہزار ایرانی مردوں اور عورتوں نے مسجد نبوی کے سامنے امریکا مردہ باد کے نعرے لگائے۔
  • تین سو ایرانیوں کو حج کے موقع پر نعرہ بازی کے جرم میں سعودی عرب سے نکال دیا گیا۔
  • ایک لاکھ ایرانیوں نے خانہ کعبہ کے سامنے مظاہرہ کیا۔[9] </>

اسلامی جمہوری ایران اور ولایت فقیہ

امام خمینی نے ایرانی شاہی نظام کو ختم کر کے اسلامی نظام کی بنیاد رکھی۔ اسلامی نظام ولایت فقیہ کے نظریہ پر قائم ہوا۔

وفات

کینسرکی وجہ سے ان کا انتقال 3 جون 1989ء میں ہوا۔ تہران کے قریب دفن ہوئے۔ آپ کے جنازے میں تقریبا ایک کروڑ لوگوں نے متواتر تین روز تک شرکت کی۔ [10]

مکتوبات خمینی

  • شرح دعای سحر
  • شرح حدیث رأس الجالوت
  • حاشیہ امام بر شرح حدیث رأس الجالوت
  • التعلیقہ علی الفوائد الرضویہ
  • شرح حدیث جنود عقل و جہل
  • مصباح الہدایۃ الی الخلافۃ و الولایۃ
  • تعلیقات علی شرح فصوص الحکم و مصباح الانس
  • شرح چہل حدیث (اربعین حدیث)
  • سرالصلوۃ
  • آداب نماز (آداب الصلوۃ)
  • رسالہ لقاءاللہ
  • حاشیہ بر اسفار
  • کشف الاسرار
  • انوار الہدایہ فی التعلیقہ علی الکفایہ 2 جلد
  • بدایع الدرر فی قاعدہ نفی الضرر
  • الرسائل العشرہ
  • رسالہ الاستصحاب
  • رسالہ فی التعادل و التراجیح
  • رسالہ الاجتہاد و التقلید
  • مناہج الوصول الی علم الاصول 2 جلدی
  • رسالہ فی الطلب و الارادہ
  • رسالہ فی التقیہ
  • رسالہ فی قاعدہ من ملک
  • رسالۃ فی تعیین الفجر فی اللیالی المقمرہ
  • کتاب الطہارۃ - 4 جلد
  • تعلیقۃ علی العروۃ الوثقی
  • المکاسب المحرمہ 2 جلد
  • تعلیقہ علی وسیلۃ النجاۃ
  • رسالہ نجاۃ العباد
  • حاشیہ بر رسالہ ارث
  • تقریرات درس اصول آیۃ اللہ العظمی بروجردی
  • تحریر الوسیلہ 2 جلد
  • ترجمہ تحریر الوسیلہ 4 جلد
  • کتاب البیع - 5 جلد
  • حکومت اسلامی یا ولایت فقیہ
  • کتاب الخلل فی الصلوۃ
  • جہاد اکبر یا مبارزہ با نفس
  • رسالہ توضیح المسائل
  • مناسک حج «احکام مطابق با فتاوای حضرت امام خمینی»
  • تفسیر سورہ حمد
  • استفتائات 3 جلد
  • دیوان شعر
  • سبوی عشق
  • رہ عشق
  • بادہ عشق
  • نقطہ عطف
  • محرم راز
  • مقام رہبری در فقہ اسلامی با استفادہ از کتاب البیع
  • مسائل امر بہ معروف و نہی از منکر از تحریر الوسیلہ
  • مسئلہ قضاوت از کتاب تحریر الوسیلہ
  • جہاد نفس از کتاب اربعین حدیث
  • رابطہ نیت و اخلاص از کتاب اربعین حدیث
  • صحیفہ امام «مجموعہ آثار امام خمینی » 22 جلد
  • صحیفہ نور
  • وصیت نامہ
  • لمحات الاصول
  • کوثر 3 جلد
  • منشور روحانیت
  • وعدہ دیدار
  • فریاد برائت
  • آوای توحید

عکس

مزید دیکھیے

سیاسی عہدے
ماقبل 
قائم
رہبر معظم ایران
1979–1989
مابعد 
آیت‌اللہ علی خامنہ‌ای

حوالہ جات

  1. ترتیب در سلسلہ: 1
  2. NE.se ID: https://www.ne.se/uppslagsverk/encyklopedi/lång/ruhollah-khomeyni — بنام: Ruhollah Khomeyni — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — عنوان : Nationalencyklopedin
  3. فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/cgi-bin/fg.cgi?page=gr&GRid=10150 — بنام: Ayatollah Ruhollah Khomeini — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/2736451 — بنام: Ruhollah Khomeini — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  5. Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000015491 — بنام: Ruhollah Khomeini — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  6. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11907692p — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  7. Iran marks 25th anniversary of Ayatollah Khomeini's death, knocks U.S. — اخذ شدہ بتاریخ: 1 ستمبر 2014 — ناشر: Los Angeles Times — شائع شدہ از: 4 جون 2014
  8. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11907692p — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  9. جنگ اخبار، 3ستمبر، 1984ء
  10. عرفان صدىقى روزنامہ جنگ - كالم ىہ خرقہ پوش
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.