حسین علی منتظری

آیت اللہ حسین علی منتظری ایک مشہور شیعہ ایرانی عالم دین اور ایرانی حکومت کے نقاد تھے۔ 1922 کو اصفہان میں پیدا ہوئے اپنی ابتدائی دینی تعلیم وہیں سے حاصل کی۔ شاہ کے زمانے میں انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ نسبتاً آزاد خیال قسم کے شعیہ عالم تھے۔ آیت اللہ منتظری انقلابِ ایران کے اہم ترین رہنماؤں میں سے تھے مگر سنہ 1989 میں آیت اللہ منتظری اور آیت اللہ خمینی کے درمیان میں اختلافات پیدا ہوئے تھے۔ آیت اللہ منتظری کو ایک زمانے میں امام خمینی کا جانشین مقرر کیا گیا تھا کہ لیکن سنہ 1989 میں آیت اللہ خمینی کے انتقال سے کچھ ماہ قبل ایران میں حقوقِ انسانی کی صورت حال پر دونوں علما میں تنازعے کے بعد ان سے یہ استحقاق واپس لے لیا گیا۔ بعد ازاں سنہ 1997 میں آیت اللہ منتظری نے امام خمینی کے جانشین آیت اللہ علی خامنہ ای کے اختیارات پر سوال اٹھایا جس کے نتیجے میں نہ صرف ان کا مدرسہ بند کر دیا گیا بلکہ انہیں چھ برس نظر بندی میں گزرانے پڑے۔ 2009 میں ہونے والے ایرانی انتخابات میں انہوں نے نسبتا معتدل اور آزاد خیال امیدوار موسوی کی حمایت کی اور انہوں نے جون 2009 میں ایرانی صدارتی انتخاب کے بعد صدر احمدی نژاد کی مذمت میں فتوٰی بھی دیا۔ 19 دسمبر 2009 کو ان کا انتقال ہوا۔ ان کے جنازے میں بے شمار حکومت مخالف لوگوں نے شرکت کی۔

حسین علی منتظری
(فارسی میں: حسینعلی منتظری نجف آبادی) 
 

معلومات شخصیت
پیدائش 22 ستمبر 1922 [1] 
نجف آباد  
وفات 20 دسمبر 2009 (87 سال)[2] 
قم  
وجۂ وفات مرض نظام قلب و عروقی  
مدفن حرم فاطمہ معصومہ  
طرز وفات طبعی موت  
شہریت ایران  
جماعت آزاد  
اولاد محمد منتظری  
عملی زندگی
استاذ سید حسین طباطبایی بروجردی ، روح اللہ خمینی ، محمد حسین طباطبائی  
تلمیذ خاص مصطفیٰ خمینی ، امام موسی صدر ، ہادی خامنہ ای ، سید علی خامنہ ای ، Ahmad Ghabel ، محمود ہاشمی شاہرودی ، ہاشمی رفسنجانی  
پیشہ الٰہیات دان ، فلسفی ، مصنف ، آخوند ، سیاست دان ، کارکن انسانی حقوق  
پیشہ ورانہ زبان فارسی ، عربی  
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ 
آیت اللہ منتظری شاہ ایران کی قید میں

نگار خانہ

حوالہ جات

  1. جی این ڈی- آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/118909762 — اخذ شدہ بتاریخ: 14 اگست 2015 — اجازت نامہ: CC0
  2. اجازت نامہ: CC0
    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.