نکول کڈمین

نکول میری کڈمین (Nicole Mary Kidman) (پیدائش: 20 جون 1967ء) امریکہ میں پیدا ہونے والی ایک آسٹریلوی اداکارہ، فیشن ماڈل، گلوکارہ اور انسان دوست شخصیت ہیں۔ 2006ء میں آپ کو آسٹریلیا کا سب سے بڑا شہری اعزاز کمپینیئن آف دی آرڈر آف آسٹریلیا دیا گیا۔ 2006ء ہی میں آپ فلمی صنعت میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والی اداکارہ بنیں۔[5]

نکول کڈمین
(انگریزی میں: Nicole Mary Kidman) 
Kidman in 2017
Kidman in 2017

معلومات شخصیت
پیدائش 20 جون 1967ء
ہونولولو [1] 
شہریت
  • Australia
  • United States
بالوں کا رنگ سنہری  
قد 1.80 میٹر [2] 
جماعت ڈیموکریٹک پارٹی  
شوہر
  • ٹام کروز (شادی. 1990; divorced 2001)
  • Keith Urban (شادی. 2006)
اولاد 4
تعداد اولاد 4  
والدین Antony Kidman
عملی زندگی
پیشہ
  • Actress
  • producer
مادری زبان انگریزی  
پیشہ ورانہ زبان انگریزی  
دور فعالیت 1983-تا حال
کل دولت 183000000 آسٹریلوی ڈالر (مارچ 2015) 
اعزازات
اکیڈمی ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ   (برائے:The Hours ) (2002)
تھیٹر ورلڈ ایوارڈ (1999)[3] 
ویب سائٹ
ویب سائٹ nicolekidmanofficial.com
IMDB پر صفحات[4] 
نکول کڈمین

کڈمین پہلی مرتبہ 1989ء میں سنسنی خیز فلم ڈیڈ کام (Dead Calm) کے ذریعے منظر عام پر آئیں۔ ڈیز آف تھنڈر (Days Of Thunder) (1990ء)، ٹو ڈائی فار (To Die For) (1995ء) اور مولن روج! (Moulin Rouge!) (2001ء) میں آپ کی کارکردگی کو ناقدین نے بھرپور انداز میں سراہا اور دی آورز (The Hours) (2002ء) میں اداکاری پر آپ کو کئی معروف فلمی اعزازات سے نوازا گیا جس میں بہترین اداکارہ کے لیے اکیڈمی ایوارڈ، بافٹا ایوارڈ اور گولڈن گلوب ایوارڈ شامل ہیں۔

آپ نے ہالی ووڈ کے معروف فلمی اداکار ٹام کروز کے ساتھ شادی بھی کی جبکہ اس وقت آپ معروف موسیقار کیتھ اربن کی بیوی ہیں۔

کیونکہ آپ ہوائی میں آسٹریلوی جوڑے کے گھر پیدا ہوئیں، اس لیے آپ آسٹریلیا اور امریکا دونوں کی شہریت کی حامل ہیں۔

حوالہ جات

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.