کیتھرین ہیپبرن

کیتھرین ہیپبرن
کیتھرین ہیپبرن

پیدائش: 12 مئی 1907ء

انتقال:29 جون 2003ء

Katharine Hepburn

ابتدائی زندگی

ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ۔ کیتھرین ہیپبرن کنیکٹیکٹ کے ایک دولت مند خاندان میں پیدا ہوئی۔ اپنے بہن بھائیوں میں اُن کا دوسرا نمبر تھا۔ وہ اپنے غیر روایتی طرزعمل کی بنا پر مشہور رہیں۔ نصف صدی سے زیادہ عرصے پر محیط اپنے فلمی کیرئیر میں انہوں نے نہ صرف تینتالیس فلموں میں کام کیا بلکہ چار مرتبہ بہترین اداکارہ کا آسکر انعام بھی حاصل کیا جو اب تک ایک ناقابل تسخیر ریکارڈ ہے۔

فلمی زندگی

انہوں نے اسٹیج پر اداکاری کے بعد سن 1932ء میں فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ ابتدا میں ان کی خاص شکل و صورت اور آواز کی بنا پر وہ زیادہ مقبولیت حاصل نہ کرسکیں لیکن اگلے ہی برس انہوں نے اپنی شاندار اداکاری پر پہلا آسکر اکیڈمی ایوارڈ حاصل کیا۔

انہوں نے ہالی ووڈ کے بیسویں صدی کے بعض عظیم اداکاروں اور ہدایتکاروں کے ساتھ بھی کام کیا جن میں اسپنسر ٹریسی بھی شامل تھے جن کے ساتھ انہوں نے نہ صرف فلموں میں کام کیا بلکہ غیر فلمی زندگی میں دونوں کے درمیان طویل عرصے تک تعلق بھی رہا۔

خود کیتھرین ہیپبرن اپنے آپ کو پاگل کردینے کی حد تک پریشان کرنے والی شخصیت قرار دیتی رہیں لیکن ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موت کے بعد انہوں یاد ضرور کیا جائے گا گویا کہ وہ ایک بھولا بسرا لمحہ ہیں۔

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.