تاجک لوگ

تاجک (فارسی: تاجیک) ایرانی النسل اور فارسی بولنے والے لوگ ہیں جن کا تاریخی وطن تاجکستان، شمالی افغانستان اور جنوبی ازبکستان ہے۔ تاجکستان میں تو آبادی کی اکثریت تاجکوں پر ہی مشتمل ہے لیکن ازبکستان اور افغانستان میں بھی تاجک بڑی اقلیتوں میں شمار ہوتے ہیں۔ کچھ اندازوں کے مطابق افغانستان میں تاجکوں کی تعداد تاجکستان سے زیادہ ہے۔ افغانستان کا زیادہ تر شمالی اور مغربی علاقہ ان کا تاریخی وطن ہے۔ سوویت یونین کے افغانستان پر حملے کے بعد پختونوں کے علاوہ تاجکوں نے بھی بڑی تعداد میں ہجرت کی اور اب ان کی اچھی خاصی تعداد پاکستان اور ایران میں افغان مہاجرین کی شکل میں بھی موجود ہے۔

مشہور تاجک شخصیات میں امام ابو حنیفہ، امام بخاری، بو علی سینا، ابو ریحان البیرونی، جلال الدین رومی اور احمد شاہ مسعود شامل ہیں۔ تاجکوں کی اکثریت سنی مسلمانوں پر مشتمل ہے اگرچہ کہ ایک بڑی تعداد اثنا عشری اہل تشیع کی بھی ہے۔

حوالہ جات

    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.