مشرقی پاکستان فرسٹ کلاس کرکٹ ٹیمیں
1954-55 اور 1970-71 کے سیزن میں مشرقی پاکستان سے تعلق رکھنے والی دس فرسٹ کلاس کرکٹ ٹیمیں پاکستان کے علاقائی کرکٹ مقابلوں قائد اعظم ٹرافی اور ایوب ٹرافی میں حصہ لیتی تھیں۔ 1971ء میں جب مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بن گیا تو ان کی شمولیت ان مقابلوں میں ختم ہو گئی۔
ٹیموں کی فرہست
ٹیم کا نام | پہلا سیزن | سیزن | کھیلے | جیتے | ہارے | بے نتیجہ |
---|---|---|---|---|---|---|
مشرقی پاکستان | 1954-55 | 9 | 16 | 6 | 5 | 5 |
مشرقی پاکستان گرینز | 1956-57 | 3 | 6 | 3 | 0 | 3 |
مشرقی پاکستان وہائیٹس | 1956-57 | 3 | 5 | 0 | 3 | 2 |
مشرقی پاکستان اے | 1957-58 | 1 | 2 | 1 | 0 | 1 |
مشرقی پاکستان بی | 1957-58 | 1 | 2 | 0 | 0 | 2 |
ڈھاکہ یونیورسٹی | 1957-58 | 4 | 7 | 2 | 1 | 4 |
ایسٹ زون | 1961-62 | 1 | 1 | 0 | 0 | 1 |
ڈھاکہ | 1964-65 | 2 | 6 | 2 | 3 | 1 |
راج شاہی | 1964-65 | 1 | 1 | 0 | 0 | 1 |
مشرقی پاکستان ریلویز | 1967-68 | 1 | 2 | 0 | 1 | 1 |
کرکٹ آرکائیو پر ان ٹیموں کے نام ہیں۔. کچھ نام وزڈن، میں مختلف ہیں جیسے "مشرقی پاکستان سی۔ اے۔"[1] اور "مشرقی پاکستان سپورٹس فیڈریشن"،[2] جبکہ کرکٹ آرکائیو پر دونوں کا نام مشرقی پاکستان ہی ہے۔ مشرقی پاکستان کی واحد ٹیم جس نے مغربی پاکستان کی حیدر آباد کو چار مرتبہ ہرایا، خیر پور تھی،
نمایاں کھلاڑی
مشرقی پاکستان کا صرف ایک ہی کھلاڑی پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیل سکا اور ان کا نام نیاز احمد تھا۔ مغربی پاکستان کے بہت سے کھلاڑی مشرقی پاکستان کی ٹیموں کے لیے کھیل چکے ہیں۔ چنانچہ جب مشرقی پاکستان نے حیدرآباد کو 1966-67 میں ہرایا تو ہارنے والی ٹیم نے احتجاج کیا کہ مشرقی پاکستان کی ٹیم میں مغربی پاکستان کے 6 کھلاڑی کھیل رہے تھے اس لیے اس ٹیم پر پابندی لگائی جائے۔[3]
میدان
مشرقی پاکستان کے زیادہ تر فرسٹ کلاس کرکٹ میچ ڈھاکہ اسٹیڈیم میں منعقد ہوتے تھے۔ پاکستان 1955 سے 1969 تک اس اسٹیڈیم میں سات ٹیسٹ میچ کھیل چکا ہے۔
حوالہ جات
- وزڈن 1961، صفحہ 889
- وزڈن 1962، صفحہ 920
- وزڈن 1968، صفحہ 948
بیرونی روابط
- کرکٹ آرکائیو
- وزڈن کرکٹرز المانیک "پاکستان میں کرکٹ" سیکشن، 1956 سے 1972