انڈسٹریل ڈویلپمنٹ بینک آف پاکستان کرکٹ ٹیم

انڈسٹریل ڈویلپمنٹ بینک آف پاکستان ایک پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹیم تھی جوانڈسٹریل ڈویلپمنٹ بینک آف پاکستان کی سرپرستی میں کرکٹ کھیلتی تھی۔ ٹیم نے 1979–80 سے 1981–82 کے درمیان قائد اعظم ٹرافی میں میچ کھیلے تھے۔

کھیل کا ریکارڈ

اس ٹیم نے 20 فرسٹ کلاس میچ کھیلے، پانچ جیتے ، گیارہ ہارے اور چار ڈرا رہے۔ انہوں نے پیٹرن ٹرافی جیت کر 1979–80 میں قائد اعظم ٹرافی کے لیے کوالیفائی کیا، اس سیزن میں اس ٹرافی کو فرسٹ کلاس کرکٹ کا درجہ حاصل نہیں تھا۔

معروف کھلاڑی

سلیم یوسف نے 1981–82 میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈکے خلاف ٹیم کا سب سے زیادہ اسکور 115 رن بنایا۔ [1] وہ 19 میچوں میں 39.75 کی اوسط سے 1471 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعی طور پر سب سے زیادہ اسکورر بھی رہے۔ [2]

جلال الدین (جس نے 1981-82 میں ٹیم کی کپتانی کی تھی) کے پاس اننگز میں بہترین بولنگ کا ریکارڈ تھا جو 1981–82 میں پاکستان ریلوے کے خلاف 43 رن پر 7 وکٹ تھا۔ [3] انہوں نے سب سے زیادہ 70 وکٹیں25،45 کی اوسط سے حاصل کیں۔ [4] میچ میں بہترین بولنگ کا ریکارڈ تنویر علی کے پاس ہے ، جنہوں نے 1980-81 میں اپنے دوسرے ہی فرسٹ کلاس میچ میں میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے خلاف 145 سکور دے کر 13 وکٹیں (76 سکور دے کر7 وکٹ اور 69 سکور دے کر 6وکٹیں) حاصل کی تھیں۔ [5]

حوالہ جات

بیرونی روابط

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.