نیشنل اسٹیڈیم، کراچی
نیشنل اسٹیڈیم پاکستان کے شہر کراچی کا سب سے بڑا کھیل کا میدان ہے۔ یہاں کرکٹ کے مقابلے منعقد ہوتے ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور کراچی کی مقامی کرکٹ ٹیمیں کھیلتی ہیں۔
| |
میدان کی معلومات | |
---|---|
مقام | کراچی، سندھ، پاکستان |
جغرافیائی متناسق نظام | 24°53′46″N 67°4′53″E |
تاسیس | 21 اپریل 1955ء |
گنجائش | 34,228 |
ملکیت | پاکستان کرکٹ بورڈ |
مشتغل | کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن |
متصرف | کراچی، پی آئی اے |
اینڈ نیم | |
پویلین اینڈ یونیورسٹی ایند | |
بین الاقوامی معلومات | |
پہلا ٹیسٹ |
26 فروری - 1 مارچ 1955ء:![]() ![]() |
آخری ٹیسٹ |
21 فروری - 25 فروری 2009ء:![]() ![]() |
پہلا ایک روزہ |
21 نومبر 1980ء: |
آخری ایک روزہ |
21 جنوری 2009ء:![]() ![]() |
بمطابق 25 فروری 2009ء ماخذ: http://content-usa.cricinfo.com/pakistan/content/ground/58956.html نیشنل سٹیڈیم، کرک انفو |
اسٹیڈیم میں 40 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جس کی بدولت یہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے بعد ملک کا دوسرا سب سے بڑا کھیل کا میدان ہے۔
کراچی کی کثیر آبادی کے باعث اسٹیڈیم میں توسیع کے منصوبہ جات زیر غور ہیں جس میں تماشائیوں کی گنجائش میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا پانچواں اور پاکستان کا گیارہواں فرسٹ کلاس میدان ہے۔
یہاں برقی قمقمے اور عظیم الجثہ ٹیلی اسکرین بھی نصب ہے جس کی بدولت یہ دنیا کے جدید ترین میدانوں میں شمار ہوتا ہے۔
11 ستمبر کے بعد کراچی میں دہشت گردی کے پے در پے واقعات کے باعث غیر ایشیائی ممالک نے کراچی میں کھیلنے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ 5 سالوں میں صرف بنگلہ دیش اور سری لنکا نے یہاں میچز کھیلے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھرپور کوششوں اور یقین دہانیوں پر اسٹیڈیم کی رونقیں ایک بار پھر بحال ہو گئی ہیں۔
اس میدان پر 1996ء کے عالمی کپ کا ایک کوارٹر فائنل مقابلہ بھی منعقد ہوا۔
اولین مقابلے
نیشنل اسٹیڈیم میں پہلا ٹیسٹ 26 فروری 1955ء کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا جبکہ پہلا ایک روزہ بین الاقوامی مقابلہ 21 نومبر 1980ء میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہوا۔
پاکستان کا شاندار ٹیسٹ ریکارڈ
نیشنل اسٹیڈیم پاکستان کرکٹ ٹیم کا مضبوط قلعہ سمجھا جاتا ہے جہاں پاکستان 1955ء میں اولین میچ سے 2000ء تک کھیلے گئے 34 میں سے 17 مقابلوں میں فتحیاب ہوا اور کبھی شکست نہیں کھائی۔ اس میدان پر پاکستان کو واحد شکست دسمبر 2000ء میں انگلستان کے ہاتھوں ہوئی۔
اب تک یہاں کھیلے گئے 39 ٹیسٹ میچوں میں سے 21 میں پاکستان کامیاب ہوا اور اس کی واحد شکست انگلستان کے خلاف مذکورہ بالا شکست تھی۔
ریکارڈز
ٹیسٹ
ایک روزہ بین الاقوامی
- کسی بھی ٹیم کا زیادہ سے زیادہ اسکور:360، ویسٹ انڈیز، سری لنکا کے خلاف، 13 اکتوبر 1987ء
- کسی بھی ٹیم کا کم سے کم اسکور: 122، نیوزی لینڈ، پاکستان کے خلاف، 21 اپریل 2002ء
- سب سے طویل انفرادی اننگ: 181، ویوین رچرڈز، سری لنکا کے خلاف، 13 اکتوبر 1987ء