شیرشاہ آبادی

شیرشاہ آبادی

شیرشابادی یا شیرشابادیہ بھی کہاجاتا ہے۔(بنگلہ: শেরশাবাদী )(انگریزی: Shershahabadia ) یہ ایک مسلم قوم ہے جو ہندوستانی ریاست بہار اور مغربی بنگال میں موجود ہے۔ انہیں مختصرا بادیہ بھی کہا جاتا ہے۔ بہار میں یہ مسلمانوں کے مشہور قبیلہ شیخ اور مغربی بنگال کے قبیلہ بیدیہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

شیرشاہ بادیہ فارسی شیر شاہ آبادی ہا کی زبان زد شکل ہے۔ جس کا مفہوم ہے "وہ آبادی جسے شیر شاہ نے بسایا"۔ مسلم حکمراں شیر شاہ سوری نے بہار کے ضلع پورنیہ اور اس کے آس پاس میں مسلم آبادیوں کو بسایا تھا۔ اس لیے یہ لوگ خود کو شیر شاہ سوری سے منسوب کرتے ہوئے شیرشاہ آبادی کہلواتے ہیں۔

یہ قوم برصغیر کے تین ممالک ہندوستان، نیپال اور بنگلہ دیش کے مخصوص خطوں میں آباد ہے۔ یہ ہندوستان کی مختلف ریاستوں بہار، مغربی بنگال، آسام، اور جھارکھنڈ میں آباد ہے۔ یہ قوم گرچہ برصغیر کے مختلف خطوں میں موجود ہے لیکن ان کی مادری زبان بنگلہ ہی ہے۔ اب دور حاضر میں اس قوم کے پڑھے لکھے اور کاروباری افراد ہندوستان کی قومی زبان ہندی بھی بول لیتے ہیں۔ مغربی بنگال کے مالدہ، مرشدآباد، ندیا اور بردوان کے کچھ علاقوں میں پائے جاتے ہیں۔ اسی طرح بہار کے کٹیہار، پورنیہ، کشن گنج، سپول، اور ارریہ کے بعض علاقوں میں یہ موجود ہیں۔ اور جھارکھنڈ کے دو اضلاع صاحب گنج اور پاکوڑ میں ان کی آبادی ہے۔ آسام میں بھی ان کی تعداد موجود ہے۔

نیپال کے سرحدی علاقے میں بھی یہ بستے ہیں۔ اسی طرح بنگلہ دیش کے سرحدی ضلع چاپائی نواب گنج میں بھی ان کی اچھی تعداد موجود ہے۔

[[بادھیا گیت]]

اس قوم کا ایک خاصہ شادی بیاہ کے موقعوں پر گائی جانے والی گیت ہے۔ جو عورتیں جھنڈ کی شکل میں گاتی ہیں۔ جو اب تک کتابی شکل میں کہیں بھی موجود نہیں ہے۔ بس سینہ بہ سینہ یہ نغمے محفوظ ہوتے آئے ہیں۔

ان گیتوں کا انداز بہت ہی نرالا اور دل چسپ ہے۔ مختلف موضوعات پر ازدواجی زندگی کے احوال کو نظم کی شکل میں گایا جاتا ہے۔

مثلا:

1۔ آنگنا جھوم جھوم جوڑ کوبیتور ۔۔۔۔۔ باجے

2۔ ناودا پاڑار چھونڑا گالا سوبھائی کوکور

3۔ کانکھے کولوس کورے بیہولا

یہ گیت اس قوم کی ادب کا ایک نایاب حصہ ہیں۔ جن کو کتابی شکل میں محفوظ کرنا اس قوم کی ذمہ داری ہے۔

حوالہ جات

    [1]

    1. شیر شاہ آبادی ہا, ظفر شیر شاہ آبادی۔
    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.