سائمن بولیور

جنوبی امریکا کا ایک محب وطن جسے جنوبی امریکا کا نجات دہندہ کہا جاتا ہے۔ وینزویلا کے دار الحکومت کیرمیکس میں پیدا ہوا۔ میڈرڈ میں تعلیم پائی۔ یورپ اور امریکا کی سیاحت کی۔ 1809ء میں وینزویلا واپس آیا۔ اور ہسپانیہ کے خلاف وینزویلا کی تحریک آزادی کی قیادت کی۔ 1811ء میں وینزویلا نے خود مختاری کا اعلان کر دیا۔ جس سے ہسپانیہ سے جنگ چھڑ گئی جو آٹھ سال جاری رہی۔ اس دوران میں بولیور کو پانچ بار وطن چھوڑنا پڑا۔ لیکن جب بھی واپس آیا، پہلے سے بڑھ چڑھ کر جنگ آزادی میں حصہ لیا۔

سائمن بولیور
(ہسپانوی میں: Simón José Antonio de la Santísima Trinidad Bolívar y Ponte Palacios y Blanco) 
،  

مناصب
صدر وینیزویلا  
دفتر میں
7 اگست 1813  – 16 جولا‎ئی 1814 
 
سائمن بولیور  
صدر وینیزویلا  
دفتر میں
1 اکتوبر 1817  – 24 فروری 1819 
صدر  
دفتر میں
1819  – 1830 
معلومات شخصیت
پیدائش 24 جولا‎ئی 1783 [1][2][3][4][5][6][7] 
کراکس [8][9] 
وفات 17 دسمبر 1830 (47 سال)[1][2][3][4][5][6][7] 
سانتا مارتا  
وجۂ وفات سل ، میعادی بخار  
طرز وفات طبعی موت  
شہریت ہسپانیہ (–1811)
وینیزویلا (–1819)
ایکواڈور (–1827)
بولیویا (–29 دسمبر 1825) 
عارضہ سل  
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان ، فوجی افسر  
پیشہ ورانہ زبان ہسپانوی [2]، فرانسیسی  
عسکری خدمات
عہدہ جرنیل  
دستخط
 

1819ء میں وینزویلا اور گرینیڈا نے مل کر جمہوریہ بنائی جس کا نام کولمبیا رکھا گیا۔ بولیور اس کا صدر منتخب ہوا۔ 1821ء میں آئین کااعلان ہوا تو بولیور دوبارہ صدر چنا گیا۔ 1823ء میں اس نے ہسپانیہ کو اکوادور سے بھی باہر کیا۔ وہ جنوبی امریکا کی تمام جمہوریتوں کو متحد کرنا چاہتا تھا۔ مگر اس کی یہ آرزو پوری نہ ہو سکی۔ 1830ء میں دل برداشتہ ہو کر مستعفی ہو گیا اور بقیہ زندگی بڑی عسرت میں گزاری۔ جنوبی امریکا کے متعدد ممالک کے درالحکومتوں میں اس کے مجسمے نصب ہیں۔ بولیویا کا ملک بھی اسی کے نام سے موسوم ہے۔

حوالہ جات

  1. اجازت نامہ: CC0
  2. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb118926507 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  3. دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Simon-Bolivar — بنام: Simon Bolivar — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — عنوان : Encyclopædia Britannica
  4. ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6hq446k — بنام: Simón Bolívar — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  5. NE.se ID: https://www.ne.se/uppslagsverk/encyklopedi/lång/simon-bolivar — بنام: Simón Bolívar — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — عنوان : Nationalencyklopedin
  6. فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/cgi-bin/fg.cgi?page=gr&GRid=11917 — بنام: Simón Bolívar — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  7. Spanish Biographical Dictionary ID: http://dbe.rah.es/biografias/13189 — بنام: Simón. El Libertador Bolívar y Palacios — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — مصنف: Real Academia de la Historia — عنوان : Diccionario biográfico español — ناشر: Real Academia de la Historia
  8. اجازت نامہ: CC0
  9. مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Боливар Симон — ناشر: Great Russian Entsiklopedia, JSC
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.