درفش کاویانی

کا وہ یاکارویش ایک ایرانی لوہار تھا جس نے اپنے لڑکوں کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے ضحاک شاہ ایران پر یورش کرکے اصلی وارث فریدون کو تخت نشین کیا تھا۔ ضحاک نے اس کے لڑکوں کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے اژدھے کے آگے پھینک دیا تھا۔ اس لڑائی میں کاوہ نے جو جھنڈا بلند کیا وہ اس کی چرمی دھونکنی سے بنایا گیا تھا۔ اس لیے اس جھنڈے کا نام درفش کاویانی مشہور ہو گیا۔ درفش قدیم فارسی میں جھنڈے کو کہتے ہیں۔

درفش کاویانی

مزید دیکھیے

حوالہ جات

    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.