2016ء لاہور خودکش دھماکا
27 مارچ 2016، لاہور، پاکستان میں گلشن اقبال پارک میں خودکش دھماکا ہوا، جس میں 72 افراد ہلاک اور 300 سے زیادہ زخمی ہوئے۔[1] یہ حملہ لاہور میں ہونے والے مہلک ترین حملوں میں سے ایک تھا۔[1][2][3][4] حملے کا نشانہ تفریحی مرکز میں موجود ایسٹر کا تہوار منانے والے مسیحی تھے، جن میں سے بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی تھی۔[5] ہلاک ہونے والوں مین 29 بچے شامل تھے۔
2016ء لاہور خودکش دھماکا | |
---|---|
بسلسلہ شمال مغرب پاکستان میں جنگ | |
گلشن اقبال پارک | |
![]() ![]() گلشن اقبال پارک ![]() گلشن اقبال پارک | |
مقام | گلشن اقبال پارک، لاہور، پاکستان |
متناسقات | 31.51625°N 74.29032°E |
تاریخ |
27 مارچ 2016 6:30 شام (یو ٹی سی+05:00) |
نشانہ | مسیحی شہری |
حملے کی قسم | خودکش حملہ |
ہلاکتیں | 72 (29 بچے بھی شامل)[1] |
زخمی | 300+ |
مشتبہ مرتکبین | تحریک طالبان پاکستان جماعت الاحرار |
پس منظر
پاکستانی طالبان کی چھتری تلے کئی جنگجو گروہ جمع ہیں، جو مشترکہ کارروائیاں کر تے ہیں۔ جو عام طور پر پاکستانی اقلیتوں کو نشانہ بناتے ہیں، جیسے مسیحی، جو پاکستانی آبادی کا 2% ہیں، ان حملوں کا نشانہ رہے ہیں۔[6]
2013 پشاور گرجا گھر بم دھماکا جو تاریخی آل سینٹس کیتھیڈرل چرچ ہوا، اس میں 75 مسیحی ہلاک ہوئے،[7][8] مارچ 2015ء میں لاہور گرجا گھر میں 15 افراد خودکش دھماکے میں مارے گئے،[9] طالبان نے ذمہ داری قبول کی اور خبردار کیا ہے کہ مزید حملوں کی توقع رکھیں۔[9]
دھماکا
خودکش دھماکا 18:30 ہوا، ریسکیو 1122 کے ایک اہلکار کے مطابق، انھیں شام 18:44 کال موصول ہوئی، جس پر فوری عمل کرتے ہوئے، 23 ایمبولینس جائے وقوعہ پر بھیج دی گیئں۔[10] 40 میتیں جناجی اسپتال، لاہور لائی گیئں۔[11] ایمبولینسوں کی کمی کی وجہ سے زخمیوں کو ٹیکسیوں اور رکشوں پر مجبورا لے جانا پڑا۔[11] دھماکے کی ذمہ داری پاکستانی طالبان کے ساتھ وابستہ ایک گروہ، جماعت الاحرار نے لی، جو ماضی میں، 15 مارچ 2015 کو لاہور میں دو گرجا گھروں پر بم حملوں کی ذمہ دار لے چکے ہیں۔[12][13]
حوالہ جات
- "Suicide blast kills at least 65 in Lahore park"۔ دا ایکسپریس ٹریبون۔ 27 مارچ 2016۔ مورخہ 24 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
- "At least 73,dead after suicide attack in Lahore park"۔ مورخہ 24 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
- "Blast at Lahore park leaves 10 dead"۔ دا نیوز۔ 27 مارچ 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مارچ 2016۔
- "Scores killed in Lahore suicide attack"۔ الجزیرہ۔ 27 مارچ 2016۔ مورخہ 24 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مارچ 2016۔
- Los Angeles Times (27 مارچ 2016)۔ "Taliban says it targeted Christians in a park on Easter Sunday, killing 65"۔ latimes.com۔ مورخہ 24 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
- "Orders fresh probe into church attack SC rues poor investigation in sensitive cases | Newspaper"۔ Dawn.Com۔ 2010-12-24۔ مورخہ 24 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-02-18۔
- نیو یارک ٹائمز: "Suicide Attack at Christian Church in Pakistan Kills Dozens" by ISMAIL KHAN and SALMAN MASOOD 22 ستمبر 2013
- Adeel Raja؛ Zahir Shah؛ Jethro Mullen۔ "In Pakistan, Taliban's Easter bombing targets Christians; 67 people killed"۔ سی این این۔ مورخہ 24 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مارچ 2016۔
- "At least 60 dead, over 250 injured in Gulshan-e-Iqbal blast in Lahore"۔ The Nation۔ مورخہ 24 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مارچ 2016۔
- "30 killed in Lahore's Gulshan-e-Iqbal Park bombing"۔ پاکستان ٹوڈے۔ مورخہ 24 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مارچ 2016۔
- "At least 65 dead after suicide attack in Lahore park"۔ Dawn۔ مورخہ 24 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مارچ 2016۔
- "Deadly blasts hit Pakistan churches in Lahore"۔ بی بی سی نیوز۔ 15 مارچ 2015۔ مورخہ 24 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مارچ 2016۔