کورنگی ٹاؤن
کورنگی ٹاؤن پاکستان کے صوبہ سندھ کے دار الحکومت کراچی کے 18 قصبہ جات میں سے ایک ہے۔ اگست 2000ء میں بلدیاتی نظام متعارف کرائے جانے کے ساتھ ہی کراچی ڈویژن اور اس کے اضلاع کا خاتمہ کر کے کراچی شہری ضلعی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس کے نتیجے میں شہر کو 18 قصبہ جات (ٹاؤنز) میں تقسیم کر دیا گیا جن میں کورنگی ٹاؤن بھی شامل ہے۔ یہ قصبہ کراچی کے مشرقی علاقوں پر مشتمل ہے اور شہر کا اہم صنعتی علاقہ ہے۔ 1998ء کی قومی مردم شماری کے مطابق اس کی آبادی 5 لاکھ 64 ہزار سے زیادہ ہے۔
کورنگی ٹاؤن |
---|
کورنگی ٹاؤن کے مشرق اور جنوب میں لانڈھی اور بن قاسم ٹاؤن، واقع ہیں۔ شمال میں اس کی سرحدیں شاہ فیصل ٹاؤن اور فیصل چھاؤنی سے ملتی ہیں جبکہ جنوب مغرب میں کورنگی چھاؤنی واقع ہے۔ مغرب میں ملیر ندی اسے جمشید ٹاؤن سے جدا کرتی ہے۔
کورنگی ٹاؤن شہر کے 4 اہم صنعتی علاقوں میں سے ایک کورنگی صنعتی علاقے کا حامل ہے جہاں شہر کی کئی اہم صنعتوں کے کارخانوں واقع ہیں۔ اندازہً یہاں 3 ہزار سے زائد کارخانے واقع ہیں جن میں نیشنل آئل ریفائنری جیسے اہم ادارے بھی شامل ہیں۔
علاوہ ازیں یہاں چند اہم تعلیمی ادارے بھی واقع ہیں جن میں جامعہ دارالعلوم کراچی معروف حیثیت رکھتا ہے ۔
2009ء کے مطابق اس قصبے کے ناظم محمد عارف خان ہیں جبکہ محمد اصغر قریشی ان کے نائب ہیں۔
انتظامی تقسیم
کورنگی ٹاؤن مندرجہ ذیل 9 یونین کونسلوں (مع آبادی) میں تقسیم ہے:
|
ضلع
نومبر 2013 میں سندھ حکومت نے کورنگی کے نام سے شہر کا چھٹا ضلع بنانے کا نوٹیفکشن جاری کر دیا جس کے مطابق کورنگی نام کے ضلع میں لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل اور ماڈل کالونی کے علاقے شامل ہوں گے ۔[1]