بلدیہ ٹاؤن

بلدیہ ٹاؤن پاکستان کے صوبہ سندھ کے دار الحکومت کراچی کے 18 قصبہ جات میں سے ایک ہے۔ اگست 2000ء میں بلدیاتی نظام متعارف کرائے جانے کے ساتھ ہی کراچی ڈویژن اور اس کے اضلاع کا خاتمہ کر کے کراچی شہری ضلعی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس کے نتیجے میں شہر کو 18 قصبہ جات (ٹاؤنز) میں تقسیم کر دیا گیا جن میں بلدیہ ٹاؤن بھی شامل ہے۔ بلدیہ ٹاؤن شہر کے مغربی حصے میں واقع ہے جس کی آبادی 1998ء کی مردم شماری کے مطابق 4 لاکھ سے زائد ہے۔ اس کی سرحدیں مشرق میں سائٹ اور اورنگی ٹاؤن سے ملتی ہیں جبکہ شمال اور مغرب میں کیماڑی ٹاؤن واقع ہے۔ آر سی ڈی شاہراہ اس کی مغربی سرحد بناتی ہے۔ 2009ء میں اس قصبے کے ناظم کامران اختر جبکہ ان کے نائب زاہد محمود ہیں۔

بلدیہ ٹاؤن

انتظامی تقسیم

بلدیہ ٹاؤن کل 8 یونین کونسلوں میں تقسیم ہے :

  • گلشن غازی
  • مسلم مجاہد کالونی
  • مہاجر کیمپ
  • نئی آبادی

بیرونی روابط

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.