چینی سال نو

چینی سال نو (آسان چینی حروف : 农历新年) (روایتی چینی: 農曆新年) کا تہوار یا آمد بہار کا تہوار تائیوانی تہذیب کے تہواروں میں سے سب سے اہم تصور کیا جاتا ہے، اس لیے اسے چین سے باہر رہنے والے لوگ تائیوانی سال نو بھی کہتے ہیں۔ مشرقی ایشائی ممالک میں منایا جانے والا یہ تہوار چینی کیلنڈر کے پہلے قمری مہینے کی پہلی تاریخ سے شروع ہوتا ہے اور پندرہ تاریخ کو ختم ہوتا ہے۔ یہ تہوار جہاں چین مین روایتی جوش و خروش اور تقاریب کے انعقاد سے منایا جاتا اسی طرح چین سے باہر رہنے والے چینی بھی اپنے رہائشی ممالک میں یہ تہوار مناتے ہیں۔ اس کے علاوہ تہوار اور اس سے متعلقہ تقاریب کے اثرات چین کے دیگر ہمسایہ ممالک کوریا، جاپان، نیپال، بھوٹان، ویت نام، فلپائن، سنگاپور، ملائیشیا، انڈونیشیا کی روایتی تقاریب پے بھی ملتا ہے۔

سالواقعہمسافروں کی تعداد[1]
2019ءچین میں نیا سال40 کروڑ
2013ءبھارت میں کمبھ میلہ12 کروڑ
2018ءمتحدہ امریکہ میں تھینکس گیونگ ڈے5 کروڑ 40 لاکھ
2017ءعراق میں اربعینایک کروڑ 40 لاکھ
2018ءسعودی عرب میں حج24 لاکھ
چینی سال نو پینانگ، ملائیشیا میں

حوالہ جات

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.