چائے
چائے دنیا کی پسندیدہ مشروب ہے۔ یہ چائے کے پودے کی پتیوں کو چند منٹ گرم پانی میں ابالنے سے تیار ہوتی ہے۔ پھر اس میں ضرورت اور خواہش کے مطابق چینی اور دودھ ملاتے ہیں۔

عام چائے اور کیتلی

چائے ایک کپ میں ــ
دودھ والی چائے

لیمو والی چائے
چائے میں کیفین کی موجودگی پینے والے کو تروتازہ کر دیتی ہے۔
چائے اور اس کی انگریزی "ٹی" (Tea)، دونوں چینی زبان کے الفاظ ہیں۔
چائے کے پودے کا اصل وطن مشرقی چین، جنوب مشرقی چین، میانمار اور آسام (بھارت) شامل ہیں۔

کالی چائے
چائے کے اقسام
- سفید چائے
- پیلی چائے
- ہری چائے
- اولانگ
- کالی چائے
- کشمیری چائے

چائے کے پتے
چائے کی پیداوار
2003ء میں دنیا میں چائے کی پیداوار 3.15 ملین ٹن سالانہ تھی۔ سب سے زیادہ کاشتکار ملک بھارت تھا، چین دوسرے، کینیا تیسرے اور سری لنکا چوتھے مقام پر تھے۔

2017 کی پیداواری فیصد
چائے کی پیداوار نہیں قابل ذکر مقدار
5%. سے کم
5 تا 10%.
10% سے زیادہ
نمبرشمار | ملک[1] | 2008 | 2009 | 2010 | 2011 |
---|---|---|---|---|---|
1 | چین | 1,274,984 | 1,375,780 | 1,467,467 | 1,640,310 |
2 | بھارت | 987,000 | 972,700 | 991,180 | 966,733 |
3 | کینیا | 345,800 | 314,100 | 399,000 | 377,912 |
4 | سری لنکا | 318,700 | 290,000 | 282,300 | 327,500 |
5 | ترکی | 198,046 | 198,601 | 235,000 | 221,600 |
6 | ویتنام | 173,500 | 185,700 | 198,466 | 206,600 |
7 | ایران | 165,717 | 165,717 | 165,717 | 162,517 |
8 | انڈونیشیا | 150,851 | 146,440 | 150,000 | 142,400 |
9 | ارجنٹائن | 80,142 | 71,715 | 88,574 | 96,572 |
10 | جاپان | 96,500 | 86,000 | 85,000 | 82,100 |
کل | دنیا | 4,211,397 | 4,242,280 | 4,518,060 | 4,579,950 |
حوالہ جات
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.