الادریسی

الادریسی (1100-1166) پیدائش: 1099ء - وفات: 1154ء، ایک اندلسی عرب نقشہ نویس، جغرافیہ دان اور سیاح تھا۔ وہ مرابطین کے دور میں سیوطہ میں پیدا ہوا۔ سیوطہ اندلس کا حصہ تھا۔ اس نے سسلی کے بادشاہ راجر دویم کے دربار میں وقت گزارا۔

الادریسی
معلومات شخصیت
پیدائش 1 جنوری 1100 [1][2][3] 
سبتہ ، مادزا دل والو  
وفات سنہ 1165 (6465 سال)[4] اور سنہ 1175 (7475 سال) 
صقلیہ  
شہریت مراکش
مملکت صقلیہ  
عملی زندگی
پیشہ جغرافیہ دان ، مؤرخ ، ماہر نباتیات ، مصنف  
پیشہ ورانہ زبان عربی [5] 
شعبۂ عمل نقشہ نگاری  

عرب جغرافیہ دان جس نے یورپ، ایشیائے کوچک اور بحیرہ روم کے جزائر کی سیاحت کی۔ اور آخر شاہ سسلی راجر دوم کے دربار سے وابستہ ہو گیا جہاں اس نے چاندی کی پلیٹ پر زمین کا نقشہ کندہ کیا اور ایک گلوب بنایا۔ اس نے ایک کتاب ’’کتاب البصر‘‘ لکھی جس میں اپنے سفر اور جغرافیائی تصورات کو پیش کیا۔ یہ کام اس نے راجر کی خدمت میں پیش کی۔ یہ اس دور کا اہم جغرافیائی کام ہے۔ ادریسی نے زمین کو آب و ہوا کے اعتبارسے سات منطقوں میں تقسیم کیا۔

ادریسی نے 1154ء میں دنیا کا نقشہ بنایا۔ آنے والی صدیوں میں اس کا بنایا ہوا دنیا کا نقشہ یورپ میں استعمال ہوتا رہا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کولمبس نے اس کے بنائے ہوئے نقشوں کو استعمال کیا۔

عربوں کے بنائے ہوئے نقشوں میں مکہ ہمیشہ شمال کے رخ ہوتا تھا۔ اس لیے ادریسی کا بنایا ہوا یہ نقشہ آپکو الٹا لگے گا۔

حوالہ جات

  1. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb121554181 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  2. بی وی ایم سی پرسن آئی ڈی: https://data.cervantesvirtual.com/person/2845 — بنام: Muḥammad ibn Muḥammad al-Šarīf Idrīsī — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6hx2w26 — بنام: Muhammad al-Idrisi — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. https://www.britannica.com/biography/al-Sharif-al-Idrisi
  5. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb121554181 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.