قمر جاوید باجوہ

جنرل قمر جاوید باجوہ ایک فور اسٹار رینک آرمی جنرل ہیں۔ سابقہ وزیر اعظم نواز شریف نے انہیں 16واں سربراہ پاک فوج مقرر کیا ہے۔[1][2][3]

قمر جاوید باجوہ
تفصیل=

رئیسِ عملۂ پاک فوج
آغاز منصب
29 نومبر 2016
صدر عارف علوی
ممنون حسین
وزیر اعظم عمران خان
شاہد خاقان عباسی
نواز شریف
جنرل راحیل شریف
 
انسپکٹر جنرل آف دی ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن
مدت منصب
22 ستمبر 2015 – 29 نومبر 2016
صدر ممنون حسین
وزیر اعظم نواز شریف
لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق
 
کمانڈر کور دہم (پاکستان)، راولپنڈی
مدت منصب
14 اگست 2013 – 22 ستمبر 2015
لیفٹنٹ جنرل خالد نواز خان
لیفٹنٹ جنرل ملک ظفر اقبال
معلومات شخصیت
پیدائش 11 نومبر 1960 (59 سال) 
کراچی  
شہریت پاکستان  
مذہب اسلام
عملی زندگی
مادر علمی نیول پوسٹ گریجویٹ اسکول
پاکستان ملٹری اکیڈمی  
پیشہ فوجی افسر  
عسکری خدمات
وفاداری  پاکستان
شاخ  پاکستان فوج
یونٹ بلوچ رجمنٹ
عہدہ جرنیل  
اعزازات

ابتدائی زندگی اور تعلیم

باجوہ کے خاندان کا تعلق گکھڑ منڈی گوجرانوالہ سے ہے۔ انہوں نےکینیڈین آرمی کمانڈ اینڈ سٹاف کالج، نیول پوسٹ گریجوایٹ اسکول اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، پاکستان سے تعلیم حاصل کی۔

پیشہ ورانہ زندگی

جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی کیریئر کا آغاز 16 بلوچ ریجمنٹ سے اکتوبر 1980ء میں کیا تھا۔ وہ کینیڈا اور امریکا کے دفاعی کالج اور یونیورسٹیوں سے پڑھ چکے ہیں۔ وہ کوئٹہ میں انفرینٹری اسکول میں انسٹریکٹر کے طور پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ وہ کانگو میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی کمانڈ سنبھال چکے ہیں۔

وہ راولپنڈی کی انتہائی اہم سمجھی جانے والی کور دہم کو بھی کمانڈ کرچکے ہیں۔ نئی تعیناتی سے قبل وہ جی ایچ کیو میں جنرل ٹرینیگ اور ایولیوشین کے انسپکٹر جنرل تھے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے حال ہی میں اُن تربیتی مشقوں کی خود نگرانی کی جو لائن آف کنٹرول کے اطراف کشیدگی کی وجہ سے کی جا رہی تھیں۔ اِن مشقوں کا معائنہ سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خود کیا تھا۔

حوالہ جات

  1. "لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ بطور سربراہ پاک فوج"۔ DAWN.COM۔ 26 نومبر 2016۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 نومبر 2016۔
  2. "سربراہ پاک فوج appointed"۔ ریڈیو پاکستان۔ 26 نومبر 2016۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 نومبر 2016۔
  3. سلمان مسعود (26 نومبر 2016)۔ "پاکستان کا نیا عسکری سربراہ"۔ نیو یارک ٹائمز۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 نومبر 2016۔

بیرونی روابط

فوجی دفاتر
ماقبل 
جنرل راحیل شریف
سربراہ پاک فوج
2016–تا حال
موجودہ
ماقبل 
لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق
انسپکٹر جنرل آف دی ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن
2015–2016
مابعد 
لیفٹیننٹ جنرل هدايت الرحمن
ماقبل 
لیفٹیننٹ جنرل خالد نواز خان
کمانڈرکور دہم، راولپنڈی
2013–2015
مابعد 
لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال

ٖ

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.