سربراہ عسکریہ پاکستان
چیئرمین مشترکہ رؤسائے عملہ کمیٹی (Chairman Joint Chiefs of Staff Committee)، اصولی طور پر،پاکستان کا سب سے بڑا فوجی افسر ہوتا ہے جو عسکریہ پاکستان کے تنظیمی ڈھانچے یعنی "مشترکہ رؤسائے عملہ کمیٹی" کا سربراہ ہوتا ہے۔ اس مشترکہ کمیٹی کے خاص ارکان چار ہیں جو یہ ہیں:
- چیئرمین مشترکہ رؤسائے عملہ کمیٹی (خود)
- رئیسِ عملۂ پاک فوج
- رئیسِ عملۂ پاک فضائیہ
- رئیسِ عملۂ پاک بحریہ

چیئرمین مشترکہ رؤسائے عملہ کمیٹی
CJCSC | |
---|---|
مخفف | CJCSC |
رکن | مشترکہ رؤسائے عملہ کمیٹی |
جواب دہ |
وزیر اعظم پاکستان وزیر دفاع پاکستان |
نامزد کُننِدہ | وزیر اعظم پاکستان |
تقرر کُننِدہ | صدر پاکستان |
مدت عہدہ |
3 سال ایک بار قابل تجدید |
پیشرو | جنرل راشد محمود |
تاسیس کنندہ | جرنل محمد شریف |
تشکیل | مارچ 1، 1976 |
جانشین | On basis of seniority, subjected to the decision of the Prime Minister of Pakistan. |
تنخواہ | پاکستان کے فوجی آفیسر کی تنخواہ گریڈ کے مطابق |
ویب سائٹ | Official website |
مشترکہ کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین کرتا ہے، جس میں عسکریہ پاکستان کی تینوں شاخوں (بری، بحری اور فضائی) کے سربراہان موجود ہوتے ہیں، ان تینوں بازوں کے درمیان میں رابطے و مشاورت کا کام کرتا ہے اور یہ وزیر اعظم پاکستان، مجلس شوریٰ پاکستان، وزارت دفاع اور قومی سلامتی کونسل کا خاص فوجی مشیر بھی ہوتا ہے۔ 1976 میں اس عہدے (CJCSC) کے قیام میں پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم ذولفقار علی بھٹو کی سوچ کار فرما تھی کہ وہ عسکریہ پاکستان کے تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل نو جدید تقاضوں کے مطابق کر رہے تھے۔ چار ستارہ رینک کے افسر "جنرل محمد شریف"[1] پہلے چیئرمین تھے، موجودہ چیئرمین جرنلزبیر محمود حیات ہیں۔[2]
فہرست
- جنرل محمد شریف (15 مارچ 1972ء - 13 اپریل 1978ء)
- ایڈمرل محمد شریف (13 اپریل 1978ء - 13 اپریل 1980ء)
- جنرل محمد اقبال خان (13 اپریل 1980ء - 22 مارچ 1984ء)
- جنرل رحیم الدین خان (22 مارچ 1984ء - 29 مارچ 1987ء)
- جنرل اختر عبدالرحمن (29 مارچ 1987ء – 17 اگست 1988ء)
- ایڈمرل افتخار احمد سروہی (10 نومبر 1988ء - 17 اگست 1991ء)
- جنرل شمیم عالم خان (17 اگست 1991ء – 9 نومبر 1994ء)
- ائیر چیف مارشل فاروق فیروز خان (9 نومبر 1994ء – 9 نومبر 1997ء)
- جنرل جہانگیر کرامت (9 نومبر 1997ء – 7 اکتوبر 1998ء)
- جنرل پرویز مشرف (8 اکتوبر 1998ء – 7 اکتوبر 2001ء)
- جنرل محمد عزیز خان (7 اکتوبر 2001ء – 6 اکتوبر 2004ء)
- جنرل احسان الحق (7 اکتوبر 2004ء – 7 اکتوبر 2007ء)
- جنرل طارق مجید (8 اکتوبر 2007ء – 7 اکتوبر 2010ء)
- جنرل خالد شمیم وائیں (8 اکتوبر 2010ء – 7 اکتوبر 2013ء)
- جنرل راشد محمود (28 نومبر 2013ء – 28 نومبر 2016ء)
- جنرل زبیر محمود حیات (28 نومبر 2016ء – تا حال)[3]