قائم علی شاہ
سید قائم علی شاہ سندھ کے سابقہ وزیر اعلیٰ اور پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سربراہ ہیں۔ وہ سابقہ وزیر صنعت اور وزیر کشمیر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ خیرپور سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔
قائم علی شاہ | |
---|---|
اٹھائیسویں وزیر اعلیٰ سندھ | |
مدت منصب 30 مئی 2013 – 27 جولائی 2016 | |
صدر | ممنون حسین |
گورنر | |
وزیر اعظم | نواز شریف |
26ویںوزیر اعلیٰ سندھ | |
مدت منصب 6 اپریل 2008 – 20 مارچ 2013 | |
صدر | آصف علی زرداری |
گورنر | |
وزیر اعظم | یوسف رضا گیلانی راجہ پرویز اشرف میر ہزار خان کھوسو |
17واںوزیر اعلیٰ سندھ | |
مدت منصب 2 دسمبر1988 – 25 فروری1990 | |
صدر | غلام اسحاق خان |
گورنر | |
وزیر اعظم | بینظیر بھٹو |
MPA of Sindh | |
آغاز منصب 2008 | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | اگست 1933 (86 سال) پاکستان |
رہائش | کراچی |
شہریت | ![]() ![]() |
مذہب | اسلام |
جماعت | پاکستان پیپلز پارٹی |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ کراچی |
پیشہ | سیاست دان ، وکیل |
ابتدائی زندگی
قائم علی شاہ رمضان علی شاہ گیلانی کے گھر پیدا ہوئے۔ ناز ہائی اسکول سے ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد شاہ صاحب کی شادی وہ گئی۔ بی اے کراچی یونیورسٹی سے کیا۔ ایس ایم لاً کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ذوالفقار علی بھٹو کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں۔
سیاسی زندگی
خیرپور ضلعی کونسل کے چیرمین منتخب ہونے کے بعد 1967ء میں انھوں نے ذوالفقار علی بھٹو کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ 1970ء کے انتخابات میں انھوں نے خیرپور میں غوث علی شاہ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی جس پرذوالفقار علی بھٹو نے انھیں اپنی کابینہ میں شامل کر لیا۔ 1977ء میں ضیاءالحق کے بر سر اقتدار آنے کے بعد انھیں بھی گرفتار کر لیا گیا لیگن وہ پیپلز پارٹی سے وفادار رہے۔ اسی طرح 1990ء،1993ء،2002ء اور 2008ء کے انتحابات میں بھی وہ فاتح رہے۔ انھیں تین بار وزیراعلیً سندھ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔