سید عبد اللہ شاہ

سندھ کے سابق وزیر اعلٰی۔ سندھ کے ضلعے دادو ،گاؤں واہڑ میں پیدا ہوئے۔ سیاسی طور پر وہ پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ رہے۔ انیس سو ترانوے میں انہوں نے سندھ کے چوبیسویں وزیراعلیٰ کا حلف لیا اور انیس سو چھیانوے تک اس عہدہ پر فائز رہے۔

سید عبد اللہ شاہ
سید عبد اللہ شاہ

معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 11 دسمبر 1934  
تاریخ وفات 14 اپریل 2007 (73 سال) 
شہریت پاکستان
برطانوی ہند  
جماعت پاکستان پیپلز پارٹی  
اولاد مراد علی شاہ  
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان  

عبد اللہ شاہ بینظیر بھٹو حکومت کی برطرفی کے بعد فروری انیس سو ستانوے میں بیرونِ ملک چلے گئے۔ جہاں وہ دس سال سے زائد عرصے تک خود ساختہ جلاوطنی میں رہے اور مارچ کے وسط میں واپس پاکستان پہنچے۔نواز شریف کے دور حکومت میں ان پر زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے تیرہ سے زائد ریفرنس دائر کیے۔ وطن واپسی پر انہوں نے ان سب ریفرنسز میں سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کرائیاور عدالت نے انہیں حاضری سے مستثنیٰ قرار دیا۔

انہیں سابق وزیرِاعظم بینظیر بھٹو کے بھائی میر مرتضیٰ بھٹو کے قتل کے مقدمے میں بھی مفرور قرار دیا گیا تھا۔ میر مرتضیٰ بھٹو کے قتل کے وقت عبد اللہ شاہ سندھ کے وزیراعلٰی تھے۔ انہیں کے دور حکومت میں متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف آپریشن کیا گیا، اس عرصے میں ان کے ایک بھائی کو کراچی میں قتل بھی کیا گیا ۔

مزید دیکھیے

سید مراد علی شاہ

حوالہ جات

    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.